رمضان المبارک کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے مضیف کی جانب سے (150) ہزار سے زیادہ کھانے تقسیم کئے گئے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے کے دوران مضیف کی جانب سے مہمانوں اور زائرین کرام کو سحر و افطار میں (150) ہزار سے زیادہ کھانے مہیا کئے گئے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مضیف کے سربراہ انجینئر عادل الحمامی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: " ہم نے رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ہی استقبال رمضان کی تیاریاں شروع کر دی تھیں۔ ہم نے وزارت صحت اور متعلقہ اتھارٹیز کی ہدایات پر عمل کرتے سخت احتیاطی و حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے یکم رمضان المبارک سے ہی سحور و افطار میں اپنی خدمات کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ ماہ مبارک کے دوران ہر روز مضیف (مہمان خانہ) کی طرف سے سینکڑوں ہزاروں افراد میں مختلف مقامات پر افطار اور سحور تقسیم کیا گیا اور اسی طرح روضہ مبارک کے اندر مضیف (مہمان خانہ) کی عمارت میں بھی زائرین کی بڑی تعداد کو یہ خدمت فراہم کی جاتی رہیں۔ ہر جمعرات اور جمعہ اور شب قدر کو زائرین کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے مضیف کی جانب سے فراہم کردہ خدمات میں کئی گنا اضافہ کیا گیا۔ "

انھوں نے کہا: "کھانے کی تقسیم کا عمل بہت منظم اندازکیا جا تا رہا اور بھیڑ سے بچتے ہوئے زائرین کرام اور مہمانوں کو بہترین خدمات فراہم کی گئیں۔"
انھوں نے مزید کہا: "زائرین کے ذوق اور پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے مضیف کے عملہ کی جانب سے انواع و اقسام کے کھانے تیار کئے گئے۔ اس کے علاوہ مہمانوں اور زائرین کو کھانے کے ساتھ تازہ جوسز ، موسمی پھل اور مٹھائیاں بھی پیش کی گئیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: