روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی ملک میں زرعی ترقی اور خود کفالت کے حصول کے لئے سنجیدہ کاوشیں

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے ملک میں زراعت کی ترقی اور خود کفالت کے حصول کے لئے اس شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے اور مقامی مارکیٹ میں عراقی زرعی مصنوعات فراہم کرنے اور شہریوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) زرعی منصوبے نہایت مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان منصوبوں میں ابو الفضل ال عباس علیہ السلام کی الکفیل کمپنی سے وابستہ زرعی فارمز بہت اہم ہیں۔ ان فارمز کی زرعی مصنوعات کی بدولت مقامی مارکیٹ کی 20 فیصد ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔ یہ فارمز بہترین معیار کے بیجوں کی فراہمی، گرین ہاؤسز ، آبپاشی کے پانی اور زرعی کیڑوں پر قابو پانے کے طریقوں سے لے کر دوسرے امور تک دنیا کے ممالک میں استعمال ہونے والی جدید زرعی سائنسی ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں بہترین معیار اور غذائیت سے بھرپور زرعی اجناس حاصل کی جا رہی ہیں۔
مذکورہ کمپنی میں محکمہ زراعت کے امور اور لائیوسٹاک کے سربراہ انجینئرعلي مزعل لايذ نے کہا: " ان زرعی فارمز میں موجود گرین ہاوسز کی بدولت مارکیٹ میں سارا سال انواع و اقسام کی غذائی مصنوعات اور سبزیاں دستیاب ہیں، جو مضر صحت کیمیکلز اورزہریلی کیڑے مار ادویات سے پاک اور قدرتی اور نامیاتی کھادوں کے استعمال سے تیار کی گئیں ہیں۔ یہاں کاشت کی جانے والی سبزیوں میں کھیرے کے علاوہ ٹماٹر، بینگن، سبز مرچ اورشملہ مرچ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ متبادل فصلوں کے نام سے جانے والی سبزیوں میں چیری ٹماٹر، بند گوبھی اور پھول گوبھی کاشت کی جاتی ہیں۔
انہوں نےمزید کہا: "ان فارمز کے قیام سے نہ صرف مقامی سطح پر مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے میں کردار ادا کیا جا رہا ہے بلکہ یہ سبزیوں کی کاشت کے شعبے میں جدید اور مثالی ہیں۔ دوسری جانب یہ فارمز شہریوں کو اعلی معیار اور مناسب قیمت کی زرعی مصنوعات فراہم کرتے ہیں اور کم آمدنی والے شہریوں کے لئے بھی با آسانی دستیاب ہیں۔
اس منصوبے کے مقاصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا: "اس منصوبے کےاہم مقاصد یہ ہیں:
صحرائی علاقوں کو قابل کاشت بنانا ۔
- مقامی مصنوعات کے فروغ اور خود کفالت کے اصول کو حاصل کرنے میں تعاون کریں ، کیونکہ ہماری مصنوعات مقامی مارکیٹ کی 20 فیصد ضروریات سے زیادہ پورا کرسکتی ہیں۔
- اہم شعبے میں مہارت رکھنے والیافرادی قوت کو ملازمت فراہم کرنا۔
کسانوں کی حوصلہ افزائی اور زراعت کے جدید طریقوں کو استعمال کرنے کی ترغیب دینا۔
سائنسی تحقیق کے شعبے میں سائنسی تجربات کرنے اور ان کا استعمال کرنے کے لئے فارم ایک مناسب مقام ہیں۔
- اعلی معیار اور غذائیت سے بھرپور مصنوعات کی مناسب قیمتوں پر فراہمی ، کیونکہ ہم غیر کیمیائی نامیاتی کھادوں پر انحصار کرتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: