ابن الخطیب ہسپتال کے متاثرین سے اظہار ہمدردی ویکجہتی کے لیے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا وفد ایک بار پھر بغداد میں موجود ہے

بغداد میں واقع ابن الخطیب ہسپتال کے حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان سے تعزیت اور زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لیے روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا وفد ایک بار پھر بغداد میں موجود ہے کہ جہاں وہ گھر گھر جا کر اپنے دینی اور اخلاقی فرض کی ادائیگی اور اس حادثہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کر رہا ہے۔

وفد میں شامل روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے نمائندے اور دینی امور کے سیکشن کے نائب سربراہ شیخ عادل وکیل نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابن الخطیب ہسپتال کے المناک حادثہ کے بعد کربلا کے دونوں مقدس روضوں کے شرعی متولیوں کی خصوصی ہدایت پر ایک بار پھر وفد بغداد پہنچا ہے اور حادثہ میں جاں بحق ہونے والے جن افراد کے پسماندگان سے گزشتہ دورہ میں رابطہ نہیں ہو سکا ان کے گھروں میں جا کر سب کو فردًا فردًا تعزیت پیش کر رہا ہے خدا سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر وسکون عطا فرمائے۔

وفد میں شامل روضہ مبارک امام حسین(ع) کے نمائندے الحاج فاضل عوز نے اسی بارے میں کہا ہے کہ روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) ہمیشہ عراقی معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے مشکل وقت میں دونوں حرموں نے متعدد انسانی مواقف کے ذریعے ان کا ساتھ دیا ہے۔ ان ہی میں سے یہ حادثہ بھی ہے کہ جس میں بہت سے شہری جاں بحق ہوئے۔ ہم اس سانحہ پر تعزیت اور افسوس کے لیے پہنچنے والے اولین افراد تھے ہم نے تمام متاثرین کے گھروں میں جا کر تعزیت پیش کی جہاں ہمیں معلوم ہوا کہ اکثر گھروں میں ایک سے زیادہ افراد اس حادثہ میں جاں بحق ہوئے حقیقت میں یہ بہت ہی دردناک حادثہ تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: