العمید یونیورسٹی: کام کے دباؤ سے نمٹنے کے لئے تربیتی لیکچر کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ العمید یونیورسٹی کی جانب سے اپنے انتظامی اور ورکنگ اسٹاف کے لئے کام کے دباؤ سے نمٹنے اور کام کے دوران نفسیاتی اور اعصابی دباؤ پر قابو پانے کے طریقوں کے بارے میں ایک ترقیاتی تربیتی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ .

ڈاکٹر حسنین عدنان الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "یہ لیکچر عملے کی انتظامی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوبہتر بنانے اور ایک خوشگوار ماحول میں مہمانوں کو ڈیل کرنے سے متعلق تھا۔ یہ لیکچر خاص طور پر استقبالیہ عملے کے لئے تھا کیونکہ استقبالیہ سیکشن یونیورسٹی کیمپس کا پہلا پلیٹ فارم ہے جہاں عملے اور مہمانوں کے درمیان براہ راست رابطہ ہوتا ہے لہذا ستقبالیہ عملے کا یونیورسٹی کا بہترین ترجمان ہونا ضروری ہے۔ "

انھوں نے مزید کہا: "اس کے ترقیاتی و تربیتی لیکچرز کے انعقاد کا مقصد عملے کی حوصلہ افزائی کرنا اور خوشگوار اور پرسکون ماحول قائم کرتے ہوئے عملے کی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔"

واضح رہے کہ العمید یونیورسٹی اپنے انتظامی اور اکیڈمک سٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ اور انھیں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے ترقیاتی و تربیتی ورکشاپس، لیکچرز اور سیمینارز کا انعقاد کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: