فراہم کردہ خدمات کی ابتداء الکفیل ہسپتال کے انفارمیشن سیکشن سے ہوتی ہے۔ یہ سیکشن دن اور رات کے تمام اوقات کے دوران شہریوں اور مریضوں کو خدمات فراہم کرتا ہے جن میں شہریوں اور مریضوں کی جانب سے کئے جانے سوالات کا جوابات دینا اور ان کی رہنمائی کرنا ہے۔ یہاں آنے والوں کی رہنمائی کے لئے انفارمیشن سیکشن میں ہسپتال کے تمام وارڈز اور فلورز کے نقشہ جات اور تفصیلات آویزاں ہیں۔ اس کے علاوہ رہنمائی کے لئے ہسپتال کے تمام حصوں میں لگی تختیاں اور بورڈز بھی اس سیکشن کی کاوشیں ہیں۔ یہ سیکشن ہسپتال میں جگہ جگہ شہریوں کی آگاہی کے لئے حفظان صحت کے اصولوں اور مختلف بیماریوں سے بچنے کے لئے تعلیماتی چارٹس بھی آویزاں کرتا ہے۔ مریضوں کے لئے کمرے تیار کرنا بھی اس سیکشن کی ذمہ داری ہے۔ .
الکفیل ہسپتال کے کمرے جدید ترین طبی آلات اور تیکنالوجی سے لیس ہیں اور مریض کی جانب سے صرف ایک بٹن دبانے پر میڈیکل اسٹاف خدمت اور مدد کے حاضر ہوتا ہے۔
جدید ترین طریقہ آلات، مشینیوں اور ٹیکنالوجی سے لیس جدید آپریٹنگ ہالز اوبر وان الکفیل ہسپتال کی پہچان ہیں۔ یہ جدید ترین آپریشن تھیٹرز ڈاکٹروں کو مشکل اور پیچیدہ آپریشن کرنے کی ترغیب دینے میں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے عراق میں ممکن نہیں تھا۔ ان آپریشن تھیٹرز میں بین الاقوامی نظام اور معیار(I.S.O) کے مطابق کام کیا جاتا ہے اور روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات استعمال کرتے ہوئے مختلف طرح کی سرجریز کی جاتی ہیں۔
الکفیل ہسپتال کا میڈیکل اور نرسیگ سٹاف اعلی معیار کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل ہے اور اسے بین الاقوامی طبی ماہرین، سرجنز اور ڈاکٹرزکا تعاون بھی حاصل ہے۔
یہ تمام خصوصیات اور خدمات مریضوں کو ہر طرح کا علاج معالجہ فراہم کر رہی ہیں اور انھیں بیرون ملک سفر کرنے اور بھاری اخراجات کی پریشانیوں سے بچائے ہوئے ہیں۔ کیونکہ الکفیل ہسپتال کی بدولت اب ان بیماریوں کا علاج بھی ممکن ہے جس کے لئے مریضوں کو بیرونی ممالک جانا پڑتا تھا۔