الکفیل یونیورسٹی کی ایپ یونیورسٹیوں کے اداری و درسی نظام کے لیے بہترین

یونیورسٹیوں کے اداری ودرسی نظام کے لیے بنائی گئی الکفیل یونیورسٹی کی ایپ طالب علم اور استاذ کے مابین علمی رابطہ کا ایک آسان ذریعہ ہے، اور یونیورسٹی کا ایک مناسب ورچوئل ماحول مہیا کرنے میں کافی مددگار ہے، خاص طور پر موجودہ کورونا وبائی حالات میں یہ یونیورسٹیوں اور طلاب کی علمی ودرسی سرگرمیوں کو برقرار رکھنے کے لیے بہت اہم ہے۔
اس ایپ کی بدولت کے طلاب اپنے دروس کو متعدد فارمیٹس میں حاصل کر سکتے ہیں اور اسی طرح سے ہر طالب علم اپنے درسی ہفتہ وار نظام الاوقات، امتحانات اور نمبروں کے بارے میں جان سکتا ہے اس کے علاوہ یہ ایپ طالب علم اور اساتذہ کے مابین فور رابطہ کا ذریعہ بھی ہے۔
الکفیل یونیورسٹی کے صدر کی علمی معاون ڈاکٹر نوال المیالی نے اس بارے میں بتایا ہےکہ: یہ ایپ وزارت ہائر ایجوکیشن اور سائنسی تحقیق کی طرف سے ای لرننگ کے لیے دی جانے والی ہدایات اور معیار سے مکمل مطابقت رکھتی ہے اور اس میں (UIMS) نظام کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

اس ایپ کو درج ذیل لنکس سے حاصل کیا جا سکتا ہے:

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.alkafeel.uims.alkafeel&hl=ar&gl=US

https://apps.apple.com/us/app/id1475376133
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: