قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب تین قرآن کورسز کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین نے مختلف عمر کی خواتین کے لئے تین خصوصی قرآن کورسز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قرآن مرکز برائے خواتین کی سربراہ منار الجبوری نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "یہ کورسز مرکز کی جانب سے منعقد کردہ قرآنی سرگرمیوں اور تقارریب کا تسلسل ہیں اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے بعد ان کورسز کا انعقاد مرکز کی پہلی قرآنی سرگرمی ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا: " یہ کورسز مختلف عمرکی خواتین کے لئےخصوصی نصاب کے مطابق ترتیب دیئے گئے ہیں۔ پہلا کورس(السيّدة خديجة) کے عنوان سے(14-17 سال کی عمر) کی خواتین کے لئے،دوسرا کورس (الحامدات) کے عنوان سے یونیورسٹیز کی طالبات کے لئے، تیسرا کورس (سنُقرِئُك فلا تنسى) کے عنوان سے بڑی عمرکی خواتین کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے۔ "۔
انھوں نے مزید کہا : " یہ کورسز محکمہ صحت کی ہدایات اور سفارشات کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے شرکاء کی محدود تعداد کے ساتھ قرآن مرکز نجف اشرف برانچ میں منعقد کئے جا رہے ہیں۔"
انہوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے بتایا: "ان کورسز کے علاوہ قرآن مرکز کی جانب سے انٹر نیٹ پلیٹ فارمز کے ذریعے متعدد آن لائن قرآن پروگرامز اور سرگرمیاں بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔"

واضح رہے کہ قرآن مرکز برائے خواتین کا بنیادی ہدف خواتین میں اسلامی علوم و تعلیمات کی نشرواشاعت ہے اور جن میں سرفہرست قرآنی علوم ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: