ایڈمنسٹریٹو ایمپاورمنٹ کورس کے دوسرا مرحلے کا آغاز

آج بروز جمعرات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے امام الحسن المجتبیٰ علیہ السلام ہال میں ایڈمنسٹریٹو ایمپاورمنٹ کورس کے دوسرا مرحلے کا آغاز ہوا۔

کورس کا دوسرا مرحلہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اعلی درجے کے عملے، جن میں محکموں کے سربراہان ، کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، منیجرز اورانتظامی عہدوں پر فائز افراد کے معاونین کی تربیت کے لئے مختص کیا گیا ہے، اس کورس کے پہلے مرحلے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک محکموں کے سربراہان ، کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، منیجرز اورانتظامی عہدوں پر فائز افراد کو تربیت دی گئی تھی۔

اس کورس کے بارے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن جابر نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی کے وژن پر عمل درآمد کرتے ہوئےایڈمنسٹریٹو ایمپاورمنٹ کورس کے دوسرا مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔ کورس کے اس مرحلے کا مقصد محکموں کے سربراہان اور ہائر آفیشلز کے معاونین کی انتظامی صلاحیتوں اور کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ "

انھوں نے کہا ، "اس پروگرام میں تین گروپس شامل ہیں، ہر گروپ کو تقریبا ایک ماہ کی تربیت دی جائے گئی اور اس کے بعد عملی طور پر اس کورس کی کامیابی کا جائزہ لیا جائے گا۔"

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر ڈاکٹر عباس راشد الموسوی نے کہا: "پچھلے ایڈمنسٹریٹو ایمپاورمنٹ کورس جو تین ماہ تک جاری رہا، روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک محکموں کے سربراہان ، کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، منیجرز اورانتظامی عہدوں پر فائز افراد کے لئے مختص تھا۔ آج محکموں کے سربراہان کی معاون انتظامیہ کو با اختیار بنانے کے لئے اس کورس کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا: "تربیت کے فوائد اور خوبیاں ہیں بلکہ اس تربیتی کورس کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک مختلف اداروں کے عہدیداروں کو ایک دوسرے سے بات چیت کرنے اور تجربات کا تبادلہ کرنے کا بھی بہترین موقع ملے گا جو کہ عملی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگا۔"

واضح رہے کہ اس کورس کا بنیادی مقصد انتظامی امور اور معاملات کو مثبت اور بہترین انداز میں چلاتے ہوئے ہر سطح پر ادارہ جاتی کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ یہ کورس انتظامی عہدوں پر فائز افراد اور ان کے معاونین کی انتظامی صلاحیت اور مہارت اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گا، کیونکہ یہ کورس بنیادی طور پر ترقیاتی منصوبہ بندی، حکمت عملی ، انتظامی امور اور ان سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے بارے میں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: