سینٹر فار افریقن سٹڈیزکی جانب سے براعظم افریقہ پر مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ سینٹر فار افریقن سٹڈیز نے براعظم افریقہ کے ساتھ تعلقات کے فروغ اور یہاں کی عوامی زندگی کے متعدد پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لئے مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا ہے۔ عوامی زندگی کی یہ پہلو درج ذیل ہیں۔
پہلا: مذہبی۔

دوسرا: ادبی اور ثقافتی۔

تیسرا: سیاسی۔

چوتھا: معاشی۔

پانچواں: معاشرتی۔

چھٹا: فکری۔

ساتواں: قرآنی۔

آٹھواں: افریقی شخصیات


مقابلہ میں شرکت کے لئے شرائط:
- مضمون (400) سے لیکر(1200) الفاظ پر مشتمل ہونا چاہئے۔ مرکز ایسے مضامین کو قبول نہیں کرے گا جن میں الفاظ کی تعداد اس حد سے کم یا زیادہ ہو گی۔
- مضمون اس سے پہلے کہیں اور شائع نہیں ہوا ہونا چاہئے۔
- مضمون کو افریقی براعظم سے متعلق مخصوص موضوع تک ہی محدود ہونا چاہئے۔
- مضمون پیش کرنے میں نیا ہونا چاہئے اور علمی بنیادوں پر مبنی ہونا چاہئے۔
- مضمون کسی بھی انٹرنیٹ سائٹ سے نقل نہ کیا گیا ہو۔
- مضمون اچھے الفاظ، واضح معنی کے ساتھ اور غلطی بغیر عربی زبان میں لکھا ہونا چاہئے۔
- مضمون نہ تو بہت مختصر ہو اور تفصیلات سے دور ہونا چاہئے۔
- مضمون کو ورڈ فارمیٹ میں لکھا جانا چاہئے۔
- مضمون کے آغاز میں شرکت کرنے والے کوضروری معلومات یعنی نام ، ملک کا نام ، ای میل اور تعلیمی قابلیت لکھنا ضروری ہے۔
- سینٹر فار افریقن سٹڈیزکی خصوصی جیوری کمیٹی مضامین کا جائزہ لے گی۔
- مضامین اس فون نمبر (07719889123) یا یا ای میل پر: AFRICANCENTER22@gmail.com کے ذریعے بھیجے جائیں۔

مضامین بھیجنے کی آخری تاریخ 20 جون 2021 ہے۔ اس مقابلے سرفہرست پہلے تین فاتحین کے لئے نقد انعامات بھی ہیں۔ یہ مضامین مرکز کی علمی مطبوعات میں بھی شائع کئے جائیں گے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: