صحن الساقی سے ملحقہ سڑک کی بحالی و ترقی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن الساقی سے ملحقہ سڑک کی بحالی و ترقی کام مکمل کر لیا ہے۔

اس پروجیکٹ کے نگران جناب حسن عبد الحسین نے الکفل نیٹ ورک کو بتایا: " یہ سڑک روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن الساقی سے متصل ہے اور اس اہم سڑک کو صحن الساقی سے ہم آہنگ کرنے کے لئے مرمت و بحالی اور تزئین و آرائش کے لئے ترقیاتی اقدامات صحن الساقی کے توسیعی منصوبے کو مکمل کرنے کے بعد شروع کئے گئے تھے۔ یہاں کئے جانے والے کاموں کی تفصیلات درج ذیل ہیں
سڑک کی تعمیر نو کے لئے کھدائی کر کے پرانے اسفالٹ کو مکمل طور پر ہٹایا دیا گیا۔
سیوریج، پانی ، بجلی اور مواصلات سمیت مکمل انفراسٹرکچر کی تعمیر کی گئی۔
پانی، بجلی اور دیگر لائنز کو صحن الساقی کے نظام سے منسلک کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا: "سڑک کو ہموار کرنے کے بعد اس پر خوبصورت رنگوں کی ٹف ٹائلز لگائی گئی ہیں۔ ان اقدامات سے زائرین کی نقل و حرکت منظم اور آسان ہوگئ۔
ان اقدامات کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے ملحقہ مرکزی اور اہم راستوں سمیت شہر کی مرکزی اور ثانوی سڑکوں اور گلیوں کی بحالی اور تزئین و آرائش کرنا ہے تاکہ کربلا کے مقامات مقدسہ کی طرف جانے والے تمام راستوں کو بہترین اور خوبصورت انداز میں ترتیب دیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: