پہلےسالانہ بین الاقوامی العمیدعلمی سیمینار کی تیاریاں ہر طرح سے مکمل

سیمینار کا شعار

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے شائع ہونے والے رسالہ ''العمید'' کی طرف سے ''آؤ العمید کے جوار میں تاکہ مل کر ترقی کریں'' کے شعار کے تحت 25 تا 26 اکتوبر 2013ء کو منعقد ہونے والے پہلے سالانہ بین الاقوامی العمید علمی سیمینار کی تیاریاں ہر حوالے سے منعقد کر لی گئیں ہیں۔
پہلے سالانہ بین الاقوامی العمید علمی سیمینار کی انتظامی کمیٹی کے رکن رضوان عبدالہادی سلامی نے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پاس ایسے عملے کی کمی نہیں ہے کہ جس کے پاس کسی بھی قسم کے سیمینار منعقد کروانے کا تجربہ اور صلاحیت ہے اور اسی عملے کی بدولت پہلے سالانہ بین الاقوامی العمیدعلمی سیمینار کی تیاریاں انتہائی کم مدت میں بہت ہی احسن طریقہ سے مکمل ہو گئیں ہیں اور سیمینار کی انتظامی کمیٹی کے تحت کام کرنے والی تمام ذیلی کمیٹیوں نے اپنے تمام امور کو ہر حوالے سے پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ہے اور سیمینار کے دوران اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے بالکل تیار ہیں سیمینار کے انعقاد کے دوران مندرجہ ذیل کمیٹیاں کام کریں گی۔
1. میڈیاکمیٹی: کہ جس کا کام ذرائع ابلاغ کے ذریعے سیمینار کی نشر و اشاعت ہے۔
2. نگران کمیٹی: کہ جس کی ذمہ داری سیمینار میں ہونے والے تمام تر امور پر نظر رکھنا اور ہر طرح کے پروگراموں کے لئے وسائل مہیا کرنا ہے۔
3. ٹیکنیکل اور فنی امور کی کمیٹی: کہ جس کی ذمہ داری بجلی، لاؤڈسپیکرز اور سیمینار کے ہال میں اسی طرح کے دوسرے امور کی دیکھ بھال اور اس کے ساتھ ساتھ اس کمیٹی کے افراد سیمینار کے لئے بنائے گئے بیجز بھی تقسیم کریں گے اور فوری ترجمہ کے امور کو بھی سر انجام دیں گے۔
4 . استقبالیہ کمیٹی: اس کمیٹی کی ذمہ داری سیمینار میں شرکت کے لئے آنے والے مہمانوں کی ضروریات کو پورا کرنا اور انہیں خاص پروٹوکول دینا ہے۔
5. سیمینار کے نتائج اور آثار پر نظر رکھنے والی کمیٹی۔
ان کمیٹیوں کے علاوہ بھی روضہ مبارک کے متعدد سیکشن اس سیمینار کے دوران اپنی خدمات پیش کریں گے۔
یہ بات واضح رہے کہ حضرت عباس علیہ السلام کےمشہور القاب میں سے ایک "العمید" بھی ہے اور اسی مبارک لقب کے نام سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے ایک سہ ماہی رسالہ "العمید" بھی شائع ہوتا ہےعربی میں چھپنے والا یہ رسالہ جدید سائنسی تحقیقات و انکشافات اور ایجادات پر مشتمل مضامین کو شائع کرتا ہے اور مختلف انسانی شعبوں میں ہونے والی ترقی پر روشنی ڈالتا ہے اس رسالہ کے شائع کرنےکا مقصد سکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلاب تک نت نئی معلومات پہنچانا اور انھیں سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کے لیے علمی مدد فراہم کرنا ہے۔ العمید کی تحریری کمیٹی اور مجلس مشاورت نے دنیا میں ہونے والی جدید تحقیقات اور سائنسی انکشافات کو طلاب اور دوسرے لوگوں تک پہنچانے کے لیے پہلےسالانہ العمید علمی سیمینار کے انعقاد کا فیصلہ کیا، جس کے تحت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے25 تا 26 اکتوبر2013ء کو پہلے بین الاقوامی العمید علمی سیمینار کے انعقاد کا اعلان کیا کہ جو عراق میں موجود مقدس روضوں کی طرف سے پہلی مرتبہ تعلیم و ترقی کی طرف اٹھایا گیا منفرد قدم ہے۔
اس سیمینارکا شعار و نعرہ ہے
"آؤ العمید کے جوار میں ملیں تاکہ مل کر ترقی کریں"۔
اسی نعرے کے تحت پہلے بین الاقوامی العمید علمی سیمینار کی انتظامی و انعقادی کمیٹی نے دنیا کے کونے کونے میں رہنے والے تعلیم و تربیت سے منسلک افراد اور سائنس و ٹیکنالوجی اور دوسرے انسانی زندگی کے شعبوں میں ریسرچ کرنے والے اشخاص کو پہلے بین الاقوامی العمیدعلمی سیمینار میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: