قرآن مرکز برائے خواتین کی دس طالبات قومی قرآنی مقابلے کے لئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب

روضہ مبارک عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین کی دس خواتین حافظات نے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن عراق کے زیر اہتمام قومی قرآنی مقابلے کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔

ان دس طالبات کو انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ نے بہت پہلے تیار کیا تھا اور انہوں نے ابتدائی مقابلہ (حفظ اور تلاوت ) جو صوبہ نجف میں منعقد ہوا تھا میں شرکت کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

قرآن مرکز برائے خواتین کے منتظمین کے مطابق یہ کامیابی روضہ مبارک عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ کی جانب سے مستقل حمایت اور قرآن مرکز کی بھرپور کوششوں کا نتیجہ ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب قرآن مرکز برائے خواتین کی طالبات نے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ بلکہ اس سے پہلے بھی منعقدہ کردہ قومی و بین الاقوامی مقابلوں میں قرآن مرکز برائے خواتین کی طالبات بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنز حاصل کر چکی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: