المرتضی (عليه السلام) انٹلیکچوئل کمپلیکس شہری ترقی کی بہترین مثال ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر اور ثقافت سے وابستہ المرتضی (عليه السلام) انٹلیکچوئل کمپلیکس شہری ترقی کی بہترین مثال ہے۔ یہ کمپلیکس امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے شہر نجف اشرف میں تعمیر کیا گیا تھا۔
یہ کمپلیکس (890) مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے اور سات فلورز پر مشتمل ہے۔ ان فلورز پر شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ مختلف علمی، فکری، ثقافتی اور تحقیقی مراکز کو دیئے گئے تھے۔
المرتضی انٹلیکچوئل کمپلیکس میں واقع مراکز درج ذیل ہیں
اسلامک سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز۔
سینٹر فار افریقن سٹڈیز۔
شیخ الطوسی سنٹر فار ہیریٹیج ریوائول۔
الکفیل سنٹر فار انفارمیشن ٹیکنالوجی اورسکلز ڈیولپمینٹ۔
تراث الانبیاء انسٹیٹوٹ فار آن لائن حوزہ اسٹڈیز ۔
کانفرنسوں اور سیمینارز کے انعقاد کے لئے ایک جدید اور کشادہ مرکزی ہال۔
یہ کمپلیکس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے تعمیرکیا تھا۔ یہ کمپلیکس روایتی اور جدید فن تعمیر کا حسین امتزاج ہے اور اس میں جدید ترین سہولیات اور سسٹمز جن میں سمن سسٹم، آگ بجھانے کا نظام ، کیمرا سسٹم ،کمیونیکیشن سسٹم ، گیس سسٹم ، اورساؤنڈ سسٹم شامل ہیں، بھی موجود ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: