ایجوکیشنل میڈیا ورکشاپ اختتام پذیر

ایجوکیشنل میڈیا ڈویژن کی نمائندگی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کی جانب سے پریس ریلیزز اور خبروں کو تحریر کرنے کے طریقوں اور فن پر منعقد کی جانے والی تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو چکی ہے۔
کل اس تربیتی ورکشاپ کے آخری روز ورکشاپ کے نتائج جانچنے اور ٹرینیز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ٹیسٹ خبروں اور رپورٹس کو بنانے کے طریقوں، ان کو صحیح میڈیا فارمیٹ میں ایڈٹ کرنے اور انھیں پیشہ ورانہ مہارت اور مقصدیت کے ساتھ سامعین تک پہنچانے کے بارے میں تھا۔
یہ کورس میڈیا آرٹس کورسز کی سیریز کا پہلا مرحلہ ہے اور جلد ہی فوٹوگرافی اور مانٹیج کے بارے میں دیگر کورسز بھی جلد ہی شروع کئے جائیں گے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اپنے تمام محکموں ، مراکز اور اداروں سے وابستہ افراد کی صلاحیتوں کے فروغ اور ترقی کے لئے باقاعدگی سے تربیتی ورکشاپس اور کورسز منعقد کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: