تہہ ہو جانے والے متحرک فولادی پردے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن میں باجماعت نماز اور زیارت وغیرہ پڑھنے کے دوران روضہ مبارک کے کئیر سیکشن کے ملازمین خواتین اورمردوں کے لئے الگ الگ جگہ مہیا کرنے کے لئے پہلے مخصوص رکاوٹیں رکھ کر کپڑے کے پردے لگا دیا کرتے تھے لیکن اب چین سے درآمد شدہ فولادی پردوں کی بدولت یہ کام بہت آسان ہو گیا ہے۔
کئیر سیکشن کے انچارج حسن ھلال نے بتایا ہے روضہ مبارک کی قدسیت اور احترام کو مدِنظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک میں مردوں اورخواتین کے لئے الگ الگ جگہیں معین کی گئی ہیں لیکن روضہ مبارک کے صحن میں خواتین کے لئے بالکل الگ جگہ مہیا کرنے کے لئے پہلے بہت سے امور کو انجام دینا پڑتا تھا کہ پہلے رکاوٹی سٹینڈوں کو رکھا جاتا تھا اور پھر کپڑے کے پردوں کو مخصوص طریقہ سے وہاں لٹکا دیا جاتا تھا لیکن اس مقصد کے لئے تہہ ہو جانے والے دس فولادی متحرک پردے درآمد کئے گئے ہیں کہ جو بھاری ہونے کے سبب رکاوٹ کا کام بھی دیتے ہیں اور اونچا ہونے کی وجہ سے پردے کے کام بھی آتے ہیں۔
ان میں سے ہر ایک پردہ 49 فولادی چادروں سے مل کر بنا ہے اور ایک پردے کو کھولنے پہ لمبائی دس میٹر اور اونچائی 180 سنٹی میٹر ہو جاتی ہے جب کہ بند کرنے پہ بالکل تھوڑی سی جگہ کافی ہوجاتی ہے اور ٹائر ہونے کی بدولت ان پردوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانا بھی بہت آسان ہے ان پردوں کو مخصوص خوبصورت ڈیزائن میں بنایا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: