رياض الزهراء(عليها السلام) میگزین یونٹ: چھٹے میڈیا فورم کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکری و ثقافت سے وابستہ رياض الزهراء(عليها السلام) میگزین یونٹ / خواتین کی لائبریری ڈویژن نے چھٹے میڈیا فورم کی تیاریوں کو مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ میڈیا فورم (zoom cloud meeting) پلیٹ فارم کے ذریعے (من وحي السيّدة فاطمة الزهراء(عليها السلام) نستلهم أفكارنا) کے سلوگن سے بروز منگل (19 شوال1442 ہجری) بمطابق (یکم جون 2021) شام 3 بجے العمید اور الکفیل یونیورسٹیز کے تعاون سے آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے۔

رياض الزهراء(عليها السلام)میگزین کی ایڈیٹر انچیف مسز لیلیٰ ابراہیم رمضان نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "یہ فورم میڈیا فیلڈ سے متعلق ان سرگرمیوں اور تقریبات کا ایک حصہ ہے جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر اہتمام منعقد کی جاتی ہیں۔ یہ فورم میگزین کے پہلے شمارے کی اشاعت کے دن کو منانے کے لئے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور آج یہ میگزین اپنے (15ویں) سال میں داخل ہورہا ہے اور بلند اقدار اور اصولوں کے فروغ اور میڈیا سے منسلک خواتین کی ترقی کے لئے کام کر رہا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا: " عام طور یہ فورم میں ملکی اور غیر ملکی میڈیا پرسنز اور ماہرین کی بڑی تعداد میں شرکت کے منعقد ہوتا تھا۔ لیکن کورونا وبائی مرض کے باعث موجودہ عالمی اور ملکی حالات کے تناظر میں اس سال یہ فورم آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے۔ "

فورم میں شرکت کے لئے درج ذیل لنک کے ذریعے رجسٹریشن کی جا سکتی ہے:

https://us02web.zoom.us/webinar/register/WN_fsHkH_wHRYa_INGJI8uSB
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: