سنٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم کی جانب سے ای سیمینار کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دارمخطوطات سے وابستہ سنٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹم بروز جمعرات 3 جون ، 2021) شام 9 بجے (اللواصق التأريخيّة والحديثة المستخدمة في علم المخطوطات) کے عنوان سے ZOOM کلاؤڈ میٹنگز پروگرام کے ذریعہ ویبینار کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ ویبینار الکفیل یونیورسٹی لائبریری کے تعاون سے ملکی اور غیر ملکی ماہرین کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے۔

مرکز تمام محققین اور ماہرین تعلیم کو اس ویبینار میں شرکت کی دعوت دیتا ہے۔

مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسینی الموسوی کے مطابق اس ویبینار میں ممتازعلمی شخصیات مذکورہ بالا موضوع پر لیکچرز دیں گی، جن میں شامل ہوں گے:


پروفیسرلطيف عبد الزهرة: مرکز برائے بحالی مخطوطات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام۔

پروفیسر أحمد زغير جلاب: حیاتیاتی تجزیہ کار امام الحسین علیہ السلام مرکز برائے بحالی مخطوطات ۔

پروفیسر وردة عبد الله الجرادي: مخطوطات کی بحالی کی ماہر اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن افیئرز یمن۔

پروفیسررشديّة ربيع: فیکلٹی آف آرکیالوجی، قاہرہ یونیورسٹی۔

رجسٹریشن کا لنک یہ ہے:

https://us02web.zoom.us/.../reg.../WN_CsCC5_wlRLepjHo5V3cx-

ویبینارکے شرکاء کو بذریعہ ای میل ورکشاپ میں شرکت کا سرٹیفکیٹ بھی بھیجا جائے گا۔
یہ ویبینارانڈیکسرز گروپ فورم پلیٹ فارم اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری اور دارمخطوطات کے آفیشیل پیج پر براہ راست نشریات ہو گا۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: