چھٹے سالانہ میڈیا فورم کا انعقاد اور سرگرمیاں

منگل کی سہ پہر 19 شوال 1442 بمطابق یکم جون 2021 ء کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکری و ثقافت سے وابستہ رياض الزهراء(عليها السلام) میگزین یونٹ / خواتین کی لائبریری ڈویژن کی جانب سے چھٹے سالانہ میڈیا فورم کا انعقاد کیا گيا۔ یہ فورم (من وحي السيّدة فاطمة الزهراء(عليها السلام) نستلهم أفكارنا) کے سلوگن کے تحت (zoom cloud meeting) پلیٹ فارم کے ذریعہ آن لائن منعقد کیا گیا تھا جس میں ملکی اور غیر ملکی میڈیا پرسنز اور ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ام البنین وویمن لائبریری کی ڈائریکٹر مسز أسماء رعد نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "یہ فورم ان سرگرمیوں میں سے ایک ہے جو رياض الزهراء(عليها السلام) میگزین یونٹ سالانہ بنیادوں پر منعقد کرتا ہے۔ عام طور پر یہ فورم ملکی اور غیر ملکی میڈیا پرسنز اور ماہرین کی بڑی تعداد کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوتا تھا۔ لیکن کورونا وبائی مرض کے باعث موجودہ عالمی اور ملکی حالات کے تناظر میں اس سال یہ فورم آن لائن منعقد کیا گیا ہے۔ خدا کا شکر ہے یہ فورم کامیاب رہا اور حاضرین اور مشاہدین کی بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی۔ "

انہوں نے مزید کہا ، " فورم کی افتتاحی سرگرمیوں کا آغاز قرآن مجید کی آیات کی تلاوت سے ہوا۔ اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کے قائم مقام سربراہ سید عقیل عبد الحسین الیاسری نے فورم سےخطاب کرتے ہوئے کہا: " فیمیل میڈیا ایک مشکل فیلڈ ہے اور اس میں عورت کی زندگی کے اہم اور حساس پہلووں کو مد نظر رکھتے ہوئے رياض الزهراء(عليها السلام) میگزین نے اس شعبے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کیونکہ اس نےخاندان، بچوں اور نوجوانوں سے متعلق معاملات اور خواتین کو درپیش مشکلات اور مسائل کوکمال مہارت سے پیش کیا ہے۔ "

اس کےبعد سید عدنان موسوی اور جناب عليّ الصفّار نے رياض الزهراء(ع) میگزین کی سالگرہ کی مناسبت سے نظمیں سماعتوں کی نظر کیں۔
جس کے بعد (اسلام کا انسانیت تک پیغام) کے عنوان سے ایک دستاویزی فلم پیش کی گئی۔
پھر فورم کےریسرچ سیشن کا آغاز ہوا جس میں شرکت کرتے ہوئے ماہرین نے خواتین کے میڈیا اور اس کی ترقی و فروغ کے لئے اپنی تجاویز اور آراء پیش کیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: