چھٹا سالانہ میڈیا فورم اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ فکر وثقافت سے وابستہ ام البنین وویمن لائبریری کے میگزین رياض الزهراء (عليها السلام) یونٹ کی جانب سے منعقد ہونے والا چھٹا سالانہ میڈیا فورم منگل کی سہ پہر 19 شوال 1442 بمطابق یکم جون 2021 ء اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ یہ فورم (من وحي السيّدة فاطمة الزهراء(عليها السلام) نستلهم أفكارنا) کے سلوگن کے تحت (zoom cloud meeting) پلیٹ فارم کے ذریعہ الیکٹرانک طور پر منعقد کیا گیا تھا جس میں ملکی اور غیر ملکی میڈیا پرسنز اور ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


میگزین کی چیف ایڈیٹر مسز لیلیٰ ابراہیم رمضان نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا ، "اس سال یہ فورم آن لائن منعقد ہونے کے باوجود کئی حوالوں سے فائہ مند ثابت ہوا جس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس فورم کی علمی کمیٹی میگزین میں لکھنے والی خواتین مصنفین پر مشتمل تھی کہ جو میگزین کی انتظامی کمیٹی میں ایک خوش آئند اضافہ ہے۔"

انہوں نے مزید کہا ، "فورم کے منتظمین کی حیثیت سے ہم نے موجودہ غیر معمولی حالات میں رہتے ہوئے بھی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور ام البنین وویمن لائبریری کی انتظامیہ کے تعاون سے فورم کا پیغام پہنچانے اور اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔"

انہوں نے کہا: "ہم اگلے سال اپنے مرتب کردہ منصوبوں اور وژن کے مطابق اس فورم کو وسیع پیمانے پر منعقد کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ہم چھٹے سالانہ میڈیا فورم میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: