پروگرام (ہر گھر میں ایک بچانے والا) کے ضمن میں فرسٹ ایڈ کورسز کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ برائے ترقی و پائیدار ترقی سے وابستہ الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک سٹاف کے لئے (ہر گھر میں ایک بچانے والا) کے عنوان سے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے شیخ الکلینی کمپلیکس کے ہال میں تربیتی کورسز کا دوبارہ آغاز کیا گیا ہے۔
صبح کے کورس کے کوچ کیپٹن سیف عباس نے کہا: "اس کورس کا مقصد فرسٹ ایڈ ٹرینیز کو معاشرے کی خدمت کے لئے تیار کرنا ہے اور انھیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے تاکہ ایسی کسی بھی صورتحال میں جانی نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے۔"
انہوں نے مزید کہا ، "اس کورس کے میں شامل اہم موضوعات بالغوں ، بچوں اور نوزائیدہ بچوں کےلئے کارڈیوپلمونری ریسیسیٹیشن (CPR) ، گھٹن ، اور متعدی بیماریوں کی روک تھام ہیں۔"
اسی سلسلے میں بات کرتے ہوئے کیپٹن أمير رشيد نے کہا ، "یہ تربیتی پروگرام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں زندگی بچانے کی تربیت اور مہارت سے متعلق ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان شعبہ جات کے ملازمین کے لئے ترتیب دیا گیا ہے جن کا زائرین سے براہ راست رابطہ ہوتا ہے تاکہ ایسی صورتحال میں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے فوری نگہداشت کے لئے اقدامات کئے جا سکیں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ، "ایک سیشن میں (8) ٹرینیزکو تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کورس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: تعلیمی سیشنز اور عملی تربیتی سیشنز، تاکہ ٹرینیزکو عملی طور پر تربیت دی جاسکے اور ان انھیں سکھائے جانے والے طریقوں اور فرسٹ ایڈ سکلزکی جانچ کی جاسکے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: