ام البنین (عليها السلام) وویمن لائبریری کی جانب سے جدید نظریات اور سائنسی موضوعات پر سلسلہ وار ورکشاپس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ ام البنین (عليها السلام) وویمن لائبریری نے جدید نظریات اور سائنسی موضوعات پر سلسلہ وار ورکشاپس کے تھرڈ پیکج کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ ورکشاپس یکم جون سے لیکر آٹھ ستمبر تک ہر ہفتے بذریعہ (Zoom cloud Meeting) پروگرام آن لائن منعقد کی جائیں گی۔
ام البنین (عليها السلام) ویمن لائبریری کی سربراہ أسماء رعد نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ کہ یہ ورکشاپس درج ذیل لائبریریز اوریونیورسٹیز کے تعاون سے منعقد کی جائیں گی:
1- سنٹرل لائبریری العمید یونیورسٹی ۔
2- شعبہ تعلیمی اور نفسیاتی رہنمائی الکفیل یونیورسٹی۔
3- لائبریری آف آئل اینڈ گیس کالج آف انڈسٹریل مینجمنٹ بصرہ یونیورسٹی۔
4- کالج آف اسلامک سائنسز کی لائبریری کربلا یونیورسٹی۔
ہماری کوشش ہے کہ لائبریری کی فیلڈ میں سائنسی ترقی کو آگے بڑھایا جائے ، دوسروں کے تجربات اور سائنسی تحقیق کے بارے میں جانا جائے اور ان سے استفادہ کرنے کے لئے کام کیا جائے اور ان کے نتائج کو عملی طور پر لاگو کیا جائے۔
انہوں نے وضاحت کی: "ہر ورکشاپ کے تھیمز کو ایک خصوصی سائنسی کمیٹی کی جانب سے علمی مشاورت کے بعد منتخب کیا گیا ہے کہ جو نئی علمی بحث و مباحثے اور ثقافتی دلچسپی کا باعث بنے گے اور ان میں جدت ، تخلیقی صلاحیتوں ، اور موثرترقی کے پہلوؤں پر توجہ دی گئی ہے۔ یہ موضوعات مندرجہ ذیل ہیں:
مخطوطات کی تحقیق۔
انڈرگریجویٹ طلبہ کے لئے علمی تحقیق لکھنے کا نصاب۔
گریجویٹ مطالعات کے اعلی تحقیق لکھنے کا طریقہ۔
لائبریری سروسز کے معیار کو جانچنے کے بین الاقوامی معیار۔
لائبریریوں کا میڈیا فنکشن۔
انٹرپرائز ڈویلپمنٹ
تاریخی ذرائع کی اہمیت۔
ہر ورکشاپ کی تاریخ کا اعلان لائبریری کی ویب سائٹ یا اس کے مواصلاتی صفحات پر کیا جائے گا ، جس میں شرکت کے طریقہ کار کی وضاحت موجود ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: