الکفیل اسلامک سنٹر : نور الکفیل کمپنی برائے حلال گوشت کی مصنوعات حلال اور صحت بخش ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور سے وابستہ الکفیل اسلامک سنٹر نے تصدیق کی ہے کہ نور الکفیل کمپنی برائے حلال گوشت کی مصنوعات اپنی خصوصیات اور فوائد کی وجہ سے ممتاز ہیں اور سب سے بڑھ کریہ کہ وہ شرعی طور پر محفوظ ہیں اور بھرپورغذائیت کی حامل ہیں۔ لہذا معیاری اور کم قیمت ہونے کی وجہ سے عراقی صارفین میں ان مصنوعات کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کے سربراہ شیخ صلاح الخفاجی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ، "یہ مرکز نور الکفیل کمپنی کے قیام کے ساتھ ہی قائم کیا گیا تھا اور اس نے حلال گوشت کی صنعت میں دس سال سے زیادہ کا تجربہ رکھنے والی ایک خصوصی ٹیم کے ذریعے فیکٹریوں میں سفید اور سرخ دونوں گوشت کی تیاری شروع کردی تھی۔
مذکورہ بالا شعبہ کے نائب سربراہ شیخ عادل الوکیل نے مزید کہا کہ " الکفیل اسلامک سنٹر کا عملہ جانور کو ذبح کرنے کے عمل سے لیکر گوشت کی تیاری اور پیکنگ تک تمام کاروائیوں کی نگرانی کرتا ہے تاکہ اسلامی قوانین کے مظابق حلال گوشت کی تیاری کے دوران تمام شرائط کو پورا کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ "اسلامی قانون کے مطابق الکفیل کمپنی میں گوشت کو ہاتھ سے ذبح کرنے کا منصوبہ ، عراقی مارکیٹ کو ایسا گوشت فراہم کرنے کے لئے مکمل کیا گیا ہے جو شرعی اور طبی نقطہ نظر محفوظ ہو اورمارکیٹ میں موجود غیر ملکی گوشت (جس کی شرعی لحاظ سے تیاری مشکوک سمجھی جاتی ہے)کی مسابقتی قیمتوں پر مقامی منڈیوں میں دستیاب ہو۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ مذہبی امور کا عملہ ہاتھ سے ذبح کرنے کی نگرانی کرتا ہے جبکہ ترقی اور سرمایہ کاری سیکشن عراق کے اندر اور باہر گوشت کی پیداوار ، نقل و حمل ، تقسیم ، قیمتوں اور معیار کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ دھوکہ دہی سے بچانے کا ذمہ دار ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: