العمید ایجوکیشنل گروپ آف اسکولز کی جانب سے نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ العمید ایجوکیشنل گروپ آف اسکولز کی جانب سے چھٹی جماعت میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب رواں تعلیمی سال (2020 / 2021) کے مڈ ٹرم امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کرنے اور بہتر سے بہترین کی ترغیب دینے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے سربراہ ڈاکٹر احمد صبیح الکعبی نے کہا: "العمید ایجوکیشنل گروپ ہر تعلیمی سال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اور اعلی گریڈ حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کے اعزاز میں جشنیئہ تقریب کا انعقاد کرتا ہے۔ یہ اعزازی تقریب تمام مضامین میں(100٪) نمبرز حاصل کرنے والے ہونہار طلباء کے لئے منعقد کی گئی تھی۔
انھوں نے مزید کہا:" العمید ایجوکیشنل گروپ ہمیشہ طلباء کی بہترین تعلیم و تربیت کرنے اور ان کی جانب سے اعلی کارکردگی دکھانے کا خواہشمند ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ان کی تعلیمی قابلیت میں بہتری لانے کے لئے انہیں مستقل مشورے اور رہنمائی فراہم کرتے ہیں اور اعلی کارکردگی دکھانے پر انھیں انعام دیتے ہیں۔
العمید پرائمری اسکول فار بوائز کے پرنسپل پروفیسر عبد علی عبد نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا: "طلباء ہمارے معاشرے کا مستقبل ہیں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یہ بچے آگے چل کر بہت سے شعبوں میں اپنے ملک کی خدمت کریں گے۔ "
انھوں نے مزید کہا: "تمام تعلیمی سطوح پر ہونہار طلبا کی حوصلہ افزائی اور تکریم ایک سالانہ روایت ہے اور ایک ایسی یادگار جو اعلی تعلیمی مراحل میں جانے سے پہلے طلباء کے ذہنوں پر اپنا نشان چھوڑتی ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: