یونیورسٹیز کی طالبات کے لئے (البيّنات) کے عنوان سے قرآن کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین نے یونیورسٹیز کی طالبات کے لئے (البيّنات) کے عنوان سے قرآن کورس کا اہتمام کیا ہے۔ اس کورس میں یونیورسٹیز کی 30 طالبات کو قرآن پاک درست انداز میں پڑھنے کے لئے تلاوت و تجوید کے اصول سکھائے جائیں گے تاکہ وہ اگلے قرآن کورسز کے لئے کوالیفائی کر سکیں۔
قرآن مرکز برائے خواتین کی سربراہ منار الجبوری نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "یہ کورس مرکز کی جانب سے منعقد کردہ قرآنی سرگرمیوں اور تقارریب کا تسلسل ہے۔ قرآنی آیات کی تلاوت کے لئے کچھ احکامات کا اطلاق کیا جاتا ہے اور انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ماہر عملے کی زیر نگرانی یہ کورس مرتب کردہ شیڈیول کے مطابق کروایا جائے گا۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا ، " یہ ایک کورس اہم ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ شرکاء اس سے مستفید ہوں گے کیونکہ یہ کورس اگلے مراحل میں داخل ہونے کے نقطہ آغاز ہے۔ اس کورس کے بعد قرآن کریم حفظ کرنے کا مرحلہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مرکز اسے خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ "
واضح رہے کہ قرآن مرکز برائے خواتین کا بنیادی ہدف خواتین میں اسلامی علوم و تعلیمات کی نشرواشاعت ہے اور جن میں سرفہرست قرآنی علوم ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: