روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ ترقی و پائیدار ترقی کی جانب سے منعقد کردہ ایڈمنسٹریٹو ایمپاورمنٹ کورسز کے دوسرے مرحلے میں ترقیاتی کورس (کیزنز) مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ کورس دوسرے مرحلے میں ایڈمنسٹریٹوو ڈیویلپمنٹ ٹریننگ پیکیج کا پہلا کورس ہے۔ ایڈمنسٹریٹو ایمپاورمنٹ کورس کا دوسرا مرحلہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اعلی درجے کے عملے، جن میں محکموں کے سربراہان ، کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، منیجرز اورانتظامی عہدوں پر فائز افراد کے معاونین کی تربیت کے لئے مختص کیا گیا ہے، اس کورس کے پہلے مرحلے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک محکموں کے سربراہان ، کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، منیجرز اورانتظامی عہدوں پر فائز افراد کو تربیت دی گئی تھی۔
اس کورس کے ٹرینر رضا كريم العبودي نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "فوکس ماڈل (کیزن) کے اہم ورک ماڈلز میں سے ایک ہے ، کیونکہ یہ کام کو بہتر انداز میں کرنے کے لئے تجزیہ اور تیاری کرتا ہے۔ اس کے چار مراحل ہیں، جو یہ ہیں: مسئلے کی نشاندہی کرنا ، مسئلے کی وضاحت کرنا ، مسئلے کو سمجھنا اور جانچ پڑتال کرنا اور مسئلے کا حل پیش کرنا۔
انہوں نے مزید کہا ، "شرکاء نے کورس میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے بھرپور شرکت کی۔ اس کورس کے دوران عملی طور پر فوکس ماڈل اور کام میں ماحول کو منظم کرنا کیزن طریقہ کار (S6) پرتربیت فراہم کی گئی "۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی کے وژن پر عمل درآمد کرتے ہوئےایڈمنسٹریٹو ایمپاورمنٹ کورس کے دوسرا مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔ کورس کے اس مرحلے کا مقصد محکموں کے سربراہان اور ہائر آفیشلز کے معاونین کی انتظامی صلاحیتوں اور کارکردگی کو بڑھانا ہے۔ کیونکہ یہ کورس بنیادی طور پر ترقیاتی منصوبہ بندی، حکمت عملی ، انتظامی امور اور ان سے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے بارے میں ہے۔
یہ کورس روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ پائیدار ترقی اور شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے زیر نگرانی بزنس ایڈمنسٹریشن پروگرام کے شعبےسے وابستہ ماہرین نے تیار کیا ہے۔