دار الرسول الاعظم" کا دوسری بین الاقوامی علمی کانفرنس کے لئے بھیجے گئے تحقیقی مقالات کا جائزہ

بروز جمعہ 22 شوال 1442 ہجری بمطابق 4 جون 2021 کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکروثقافت سے وابستہ "دار الرسول الاعظم" (صلى الله علية وآله وسلم) کے ممبران کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ یہ اجلاس "دار الرسول الاعظم" کے سربراہ ڈاکٹر عادل نذیر بیری کی سربراہی میں مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، جن میں سب سے پہلے کائنات کی افضل ترین شخصیت رسول اکرم حضرت محمد (صلى الله علية وآله وسلم) کی سیرت طیبہ پر دوسری بین الاقوامی علمی کانفرنس کے لئےمنتخب کردہ تحقیق کا جائزہ لیا گیا۔ اس کانفرنس کا انعقاد(15-16 ربیع الاول 1443 ہجری) بمطابق (21-22 اکتوبر 2021 ء) کو(رَسُولٌ منَ اللَّهِ يَتْلُو صُحُفًا مُطَهَّرَةً) کے سلوگن کے تحت اور(السيرة النبويّة في ضوء القرآن الكريم وما صحّ من المرويّات) کے عنوان سے ہوگا۔

اس اجلاس میں شریک افراد نے رسالہ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پہلے شمارے کا بھی جائزہ لیا۔ یہ جریدہ رسول اکرم حضرت محمد (صلى الله علية وآله وسلم) کی سیرت طیبہ کے بارے میں ایک علمی جریدہ ہے جیسے بہت جلد شائع کیا جائے گا۔

نیز حضور اکرم (صلى الله علية وآله وسلم) کی حیات مبارکہ کے بارے میں موصول ہونے والی تحقیقات اور مقالات اور ان کی درجہ بندی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فکر وثقافت سیکشن کے العمید عالمی مرکز برائے تحقیق و تعلیم میں قائم مختلف ذیلی اداروں میں سے ایک اہم ترین ادارہ ’’دار رسول اعظم(ص)‘‘ بھی ہے کہ جس کی ذمہ داری کائنات کی افضل ترین شخصیت رسول اکرم حضرت محمد (صلى الله علية وآله وسلم) کی سیرت، تعلیمات اور ان سے وابستہ دیگر امور کو دستاویزی شکل میں محفوظ کرنا اور ان سے متعلق درست آگاہی پھیلانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: