الکفیل ہسپتال:الیزاروف تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے نوجوان پھر سے اپنے قدموں پر کھڑا ہو گیا

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ 35 سالہ مریض کی بائیں ٹانگ کی پنڈلی کی ہڈی کے اوپروالے حصے میں ایک پیچیدہ فریکچر کو کامیابی سے فکس کیا ہے۔

ہسپتال میں آرتھوپیڈک ڈاکٹر محمد سعد الحارس نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم 35 سالہ مریض کی بائیں ٹانگ کی پنڈلی کی ہڈی کے اوپر والے حصے میں ایک پیچیدہ فریکچر کوفکس کرنے میں کامیاب رہی۔ "
انھوں نے کہا:" یہ آپریشن الیزاروف تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا تھا۔ "۔

انہوں نے مزید کہا ، "مریض آپریشن کے مکمل ہونے کے بعد کھڑے ہوکر اپنے پاؤں پر چلنے کے قابل تھا اور آپریشن کے فورا بعد ہی مکمل طور پر صحت یاب تھا۔"

ڈاکٹر الحارث نےمزید کہا : "مریض ایک ماہ قبل ٹریفک حادثے میں فریکچر کا شکار ہوا تھا اور چوٹ لگنے کی وجہ سے اسی حصے کے ٹشوز میں انفیکشن ہو گیا تھا۔ الیزاروف تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ٹشوز اور جلد صاف کرنے کے ساتھ اس فریکچر کو بھی فکس کیا گیا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: