عید غدیر کے موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے کیئر سیکشن کی طرف سے پُرمسرت ماحول پیدا کرنے کے لئے کاوشیں

زینت کے لیے رکھے گئے پودے
رسول اکرم(ص) کا فرمان ہے کہ عید غدیر میری امت کی سب سے افضل عید ہے یہ وہ دن ہے کہ جب اللہ تعالی نے مجھے حکم دیا کہ میں علی ابن ابی طالب علھیماالسلام کو اپنی امت کے لئے ایک ایسا علم قرار دوں کہ جس کے ذریعے میری امت میرے دنیا سے جانے کے بعد ہدایت حاصل کرے یہ وہ دن ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ نے دین کو مکمل کیا اور میری امت میں نعمتوں کو تمام کیا اور ان کے لئے دین اسلام کو پسند کیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کئیر سیکشن کے عملے نے اس فرمانِ رسول پر عمل کرتے ہوئے روضہ مبارک اور اس کے گرد و نواح میں عید کا خاص ماحول پیدا کرنے کے لئے بہت سے کاموں کو سر انجام دیا اور بہت سے ایسے مناظر مہیا کئے کہ جن کو دیکھنے سے ہر ایک کے اندر عید کی خوشیوں کا احساس جاگ اٹھتا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کئیر سیکشن کے سربراہ الحاج خلیل مہدی ھنون نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے کو بتایا کہ ہمارے سیکشن کے عملے نے اس مبارک اور پُرمسرت موقع پر جن امور کو سرانجام دیا ان میں سرفہرست بابِ امام علی علیہ السلام کے پاس 20میٹر رقبہ پر پودوں اور پھولوں کی مدد سے عید غدیر کی مناسبت سے مختلف بینروں اور پوسٹروں کو جگہ جگہ آویزاں کیا۔
18 ذی الحجۃ کے دن غدیر خم کے مقام پر رسول خدا(ص) نے حجة الوادع سے واپسی پر ہزاروں صحابہ کی موجودگی میں حضرت علی ابن ابی طالب علیھماالسلام کی خلافت اور جانشینی کا اعلان کیا اور فرمایا کہ جس کا میں مولا و آقا ہوں اس کا علی بھی مولا و آقا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: