کولہے کے جوڑ کی کامیاب ریپلیسمینٹ سرجری

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے تلعفر سے تعلق رکھنے والی خاتون مریض کے بائیں کولہے کے جوڑ کی ریپلیسمینٹ سرجری میں کامیابی کا اعلان کیا ہے۔ کولہے کے جوڑ کی ریپلیسمینٹ سرجری کے دوران سرجن مریض کے کولہے کے جوڑ کےخراب حصوں کو ہٹا کر ان کی جگہ مصنوعی حصے لگا دیتا ہے۔
الکفیل ہسپتال کے آرتھوپیڈک ڈاکٹر برير محمد علي الأسدي نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم ایک 60 سالہ مریضہ کے بائیں کولہے کے جوڑ کی کامیاب ریپلیسمینٹ سرجری کی ہے۔ "
انہوں نے مزید کہا: "مریضہ اوسٹیو ارتھرائٹس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے کئی سالوں سے مفلوج زندگی گزار رہی تھی اور شدید درد میں مبتلا تھی۔ "
ڈاکٹر الاسدی نے بات کرتے ہوئے کہا: "مریضہ صحت یاب ہوچکی ہے اور وہ آپریشن کے بعد ایک بار پھر اپنے پیروں پر چلنے کے قابل ہے۔"
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں: "الکفیل ہسپتال کے جدید ترین آپریشن تھیٹرز ڈاکٹروں کو مشکل اور پیچیدہ آپریشن کرنے کی ترغیب دینے میں اور ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے عراق میں ممکن نہیں تھا۔ ان آپریشن تھیٹرز میں بین الاقوامی نظام اور معیار(I.S.O) کے مطابق کام کیا جاتا ہے اور روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات استعمال کرتے ہوئے مختلف طرح کی سرجریز کی جاتی ہیں۔۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: