حضرت امام جعفر صادق (ع) کی شھادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں حزن وملال کے مظاہر

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شھادت کی یاد میں پورے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں سوگ کے مظاہر واضح ہیں اور ہر طرف سیاہ چادریں اور سیاہ عَلَم دکھائی دے رہے ہیں۔ چھٹے امامؑ کی المناک شھادت کو مد نظر رکھتے ہوئے پورے روضہ مبارک میں روشنیوں کا رنگ سرخ کر دیا گیا ہے اور باب القبلہ اور باب امام حسین(ع) پربڑے بڑے تعزیتی بینرز بھی آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔

کورونا وبائی مرض کے باعث موجودہ ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے چھٹے امام حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی المناک شھادت کے احیاء کے لئے متعدد اعزائیہ تقریبات اور پروگرام ترتیب دیئے ہیں جن میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں صبح و شام مجالس عزاء کا قیام ، دونوں مقدس روضوں کی جانب سے ماتمی جلوس کی برآمدگی اور دیگر اعزائی سرگرمیاں اور مراسم عزاداری شامل ہیں۔
واضح رہے کہ حضرت امام جعفر صادق بن امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت باسعادت 17ربیع الاول 80ہجری کو مدینہ منورہ میں ہوئی اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت بھی 25 شوال 148ہجری میں مدینہ میں ہی ہوئی۔ شہادت کے وقت آپ علیہ السلام کی عمر مبارک 65 یا 68 سال تھی۔ آپ علیہ السلام کی مدت امامت (34) سال ہے۔ آپ علیہ السلام اپنے والد امام محمد باقر علیہ السلام اور اپنے دادا امام السجاد اور امام الحسن علیہم السلام کے ساتھ ہی البقیع میں دفن ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: