روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں امام جعفر صادق(ع) کا ذکر شھادت

امام جعفر صادق علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے اور اسی مناسبت سے شعبہ مذہبی امور کی جانب سے صحن ابی الفضل العباس علیہ السلام میں مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

یہ مجالس عزاء دو دن تک جاری رہیں جن میں زائرین کرام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے خدام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ان مجالس عزاء سے شيخ ماجد السلطاني نے خطاب کرتے ہوئے چھٹے امام علیہ السلام کے فضائل و مناقب، علمی خدمات اور مصائب بیان کئے۔ انھوں نے کہا کہ آج جو دنیا میں علومِ آلِ محمد کا پرچم لہرا رہا ہے اور تشنگانِ علوم جو اس دریاے بیکراں سے فیضیاب ہو رہے ہیں یہ سب امام جعفر صادق ؑکے فیض اور آپکے کرم کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے مذہب اہل بیت علیہم السلام کی حفاظت و بقاء کے لئے آپ علیہ السلام کی کوششوں اور قربانیوں
پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہر مجلس کا اختتام ماتم اور نوحہ خوانی پر ہوا۔
واضح رہے امام جعفر صادق علیہ السلام کو عباسی خلیفہ منصور دوانقی نے زہر دے کر 25 شوال 148 ھ میں شہید کیا شھادت کے وقت آپ(ع) کی عمر 65 سال تھی آپ(ع) کو جنت البقیع میں اپنے والد اور دادا کی قبر اقدس کے ساتھ دفن کیا گیا۔ آپؑ کی قبر اقدس پہ مسلمانوں نے ایک عالی شان مزار تعمیر کیا تھا کہ جسے وہابیوں اور آل سعود نے مدینہ پر قبضہ کرنے کے بعد باقی تمام مقامات مقدسہ کی طرح مسمار کر دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: