امام جعفر الصادق (ع) کی شہادت کا پرسہ پیش کرنے کے لیے ماتمی جلوسوں کی امام حسین(ع) اور حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک میں آمد

ہر سال کی طرح امسال بھی 25 شوال کو امام جعفر الصادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے صبح سویرے ماتمی جلوسوں اور عزاداروں کی روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں آمد شروع ہو گئی جس کا سلسلہ سارا دن جاری رہا اور عزادار امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کو امام جعفر الصادق علیہ السلام کی شہادت کا پرسہ پیش کرتے رہے۔
کربلا کی ماتمی انجمنوں اور مواکب کی طرف سے نکالے گئے ان عزائی جلوسوں میں اہل کربلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی کہ جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے امام حسین (علیہ السلام) اور حضرت عباس (علیہ السلام) کے روضہ مبارک میں پہنچے اور وہاں چھٹے امام کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کیا اور ماتم و عزاداری برپا کی۔
کربلا کی ماتمی انجمنوں اور مواکب کی جانب سے اہل بیت اور ائمہ کرام علیہم السلام کے ایام شہادت کے احیاء کے لئے ماتمی جلوس برآمد کئے جاتے ہیں جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) اور حضرت عباس (علیہ السلام) پہنچتے ہیں اور امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) اور اہل بیت اطہار (علیہم السلام) کو چھٹے امام کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کرتے ہیں۔ کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ سے وابستہ شعبہ شعائرحسینی ومواکب کا عملہ اس مقصد کے لئے تیار کردہ شیڈول اور منصوبے کے مطابق ماتمی جلوسوں کی نقل و حرکت کے لئے خصوصی انتظامات کرتا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والے اس المناک دن کی یاد منا رہے ہیں اور امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) اور اہل بیت اطہار (علیہم السلام) کو چھٹے امام کی المناک شہادت کا پرسہ پیش کر رہے ہیں۔
واضح رہے امام جعفر صادق علیہ السلام کو عباسی خلیفہ منصور دوانقی نے زہر دے کر 25 شوال 148 ھ میں شہید کیا شھادت کے وقت آپ(ع) کی عمر 65 سال تھی آپ(ع) کو جنت البقیع میں اپنے والد اور دادا کی قبر اقدس کے ساتھ دفن کیا گیا۔ آپؑ کی قبر اقدس پہ مسلمانوں نے ایک عالی شان مزار تعمیر کیا تھا کہ جسے وہابیوں اور آل سعود نے مدینہ پر قبضہ کرنے کے بعد باقی تمام مقامات مقدسہ کی طرح مسمار کر دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: