الکفیل یونیورسٹی میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پرمجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ تربیت واعلی تعلیم سے وابستہ الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ اس مجلس عزاء کا انعقاد کالج آف ڈینٹسٹری کے نصير الدين الطوسي ہال میں کیا گیا تھا جس میں یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس الدہان ، پروفیسرز، سٹاف اور طلباء کے ایک گروپ نے شرکت کی۔۔
مجلس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد شیخ عبداللہ الدجیلی نے مجلس سےخطاب کرتے ہوئے امام جعفر الصادق علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے متعدد پہلووں پر روشنی ڈالی۔ شیخ عبداللہ الدجیلی نے امام علیہ السلام کی علمی خدمات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ علیہ السلام نے اپنی حکمت و بصیرت سے دینا پر علم اور سائنس کے دروازے کھولے اور دنیا کو علم و عرفان کے خزانوں سے مالا مال کیا اور طالب علم آج بھی علم و آگہی کے ان خزانوں سے مستفید ہو رہے ہیں اور رہتی دنیا تک مستفید ہوتے رہے گے۔
انھوں نے مذہب اہل بیت علیہم السلام کی حفاظت و بقاء کے لئے آپ علیہ السلام کی کوششوں اور قربانیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فرزند رسول (ص) امام جعفر صادق علیہ السلام وہ شخصیت ہیں جن کو امامت حقہ کے دونوں دشمن خاندانوں سے واسطہ پڑا۔ یعنی بنی امیہ اور بنی عباس لیکن آپ علیہ السلام اپنے وقت کے ظالم و جابر حکمرانوں کے مذموم مقاصد اور ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے دین کی حفاظت کی اور مصائب بحرانوں میں گھرے رہنے کے باوجود رشد و ہدایت کا سلسلہ جاری رکھا۔
شیخ عبداللہ الدجیلی نے امام علیہ السلام کی المناک شہادت کے واقعہ کو بھی بیان کیا۔
الشيخ عبد الله الدجيلي نے اپنے خطاب میں وعظ و نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ امام جعفر صادق کی عظیم شخصیت پر مسلسل اور انتھک کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آئمہ علیہ السلام کی زندگی کا ہر قدم ہمارے لیے مشعل راہ ہے ان کی زندگی کا ہر پہلو صحیفہ رشد و ہدایت ہے۔
واضح رہے کہ الکفیل یونیورسٹی اہل بیت علیہم السلام کی تمام مناسبات بشمول جشن ولادت اور ایام شہادت کے احیاء کے لئے تیار کردہ شیڈول کے مطابق محققین ، مبلغین اور مفکرین کی میزبانی کرتے ہوئے پروگرامز اور عزائی تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: