ندوی: امام صادق(ع) کی نظر میں تعلیم وتربیت اور اس کا انتظامی ڈھانچہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ العمید ایجوکیشنل گروپ کی جانب سے پیر کی شام (شوال 25 ، 1442 ھ) مطابق (7 جون ، 2021) کو(بحرانوں میں امام صادق عليه السلام کے نزدیک تعلیم وتربیت کا انتظام) کے عنوان سے ایک علمی علمی سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سمپوزیم زوم میٹنگ پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن منعقد کیا گیا تھا۔

شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر احمد صبیح کی سربراہی میں منعقد کئے جانے والے اس سمپوزیم میں جناب محمد عبد اللہ الموسوی نے علمی لیکچر پیش کیا، جس میں انھوں نے امام صادق علیہ السلام کی فکری و علمی درس گاہ، اس کی تاریخ ، اپنے اصحاب کے ساتھ تعلق ، اورسب سے بڑھ کر امام علیہ السلام کی علمی حیثیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج جو دنیا میں علومِ آلِ محمد کا پرچم لہرا رہا ہے اور تشنگانِ علوم جو اس دریاے بیکراں سے فیضیاب ہو رہے ہیں یہ سب امام جعفر صادق ؑکے فیض اور آپکے کرم کا نتیجہ ہے۔ اس کے علاوہ امام علیہ السلام کے تعلیمی و اخلاقی اصولوں پر مبنی کچھ اقوال و احادیث کا بھی ذکر کیا۔ اپنے لیکچر کے دوران جناب محمد عبد اللہ الموسوی نے آپ علیہ السلام کی علمی خدمات پر بات کرتے ہوئےکہا کہ امام علیہ السلام نے نامساعد حالات اور بحرانوں میں گھیرے ہونے کے باوجود سلسلہ علم کو آگے بڑھایا اور لوگوں کو آسمان، زمین، انسان اور ادیان کی شریعتوں سے متعلق ہر چيز کی تعلیم دی۔

پروفیسر ڈاکٹر احمد صبیح الکعبی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : " آج ہمیں اپنے تعلیمی و تربیتی اداروں میں امام علیہ السلام کی علمی فکر اپنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہم حقیقی معنوں میں علمی بنیادوں پر معاشرے کو استوار کرتے ہوئے روحانی عظمت، اعلی کردار اور ترقی کی بلندیوں کو پا سکیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: