روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو کورسز کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ برائے ترقی و پائیدار ترقی سے وابستہ الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک سٹاف کے لئے (ہر گھر میں ایک بچانے والا) کے عنوان سے فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد شیخ الکلینی کمپلیکس کے ہال میں جاری ہیں۔

ان کورسز کے بارے میں شعبہ برائے ترقی و پائیدار ترقی کے ڈاکٹر محمد حسن جابر نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئےکہا: "الکفیل اکیڈمی فار فرسٹ ایڈ ٹریننگ اینڈ ریسکیو کی جانب سے (ہر گھر میں بچانے والا) کے عنوان سے فرسٹ ایڈ ٹریننگ کورسز کروانے کے دو بنیادی مقاصد ہیں: پہلا یہ کہ ہر گھر میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لئے کوئی ایک ضرور ہو اور دوسرا یہ کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان شعبہ جات کے ملازمین جن کا زائرین سے براہ راست رابطہ ہوتا ہے، انھیں فرسٹ ایڈ ٹریننگ دینا تاکہ وہ خاص مناسبات کے دوران پیش آنے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال کے تیار ہو جائیں۔

انھوں نے مزید کہا ، "یہ پروگرام ایک ماہ تک جاری رہے گا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے منسلک سٹاف کی بڑی تعداد کو ایام محرم اور عاشورہ کی تیاریوں کے ضمن یہ ٹریننگ دی جائے گی۔ ان کورسز کے شرکاء کو سول میڈیکل ایڈ کے شعبے میں ایک پریکٹیشنر کی ڈگری بھی دی جائے گی۔ "

یہ بات قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اپنے سٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے باقاعدگی سے تربیتی کورسز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: