وزیر برائےآبی وسائل کی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری اور آبی منصوں پر تبادلہ خیال

عراق کے وزیر برائےآبی وسائل انجینئر مہدی رشید الحمدانی نے آج بدھ ٩ جون ۲۰۲۱ کو روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں حاضری کا شرف حاصل کیا۔
مراسمِ زیارت ادا کرنے کے بعد وزیر برائےآبی وسائل نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سیکرٹری جنرل سید محمد اشیقر، مجلس ادارہ کے بعض ارکان اور متعدد شعبہ جات کے سربراہان سے ملاقات کی اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سےعراقی شہریوں کو فراہم کردہ جدید اور وسیع ترخدمات کی فراہمی اور خاص طور پر آبی منصوبوں کو سراہا اور سب اداروں کے لیے اسے نمونۂ عمل قرار دیا۔
ملاقات کے دوران اس اہم شعبے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اسٹریٹجک منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات کے اختتام پرسیکریٹری جنرل نے وزیربرائے آبی وسائل کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پانی اور آبپاشی سے متعلقہ منصوبوں کے دورے کی دعوت بھی دی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: