روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں بھرپور شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نمائندگی کرتے ہوئے شعبہ فکرو ثقافت اورشعبہ معارف اسلامی وانسانی (الكتاب.. وطن) سلوگن کے تحت بروز جمعرات ( 28 شوال، 1442ھ) بمطابق 10 جون، 2021 سے شروع ہونے والے 22 ویں بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔ اس بین الاقوامی نمائش میں (220) سے زیادہ مقامی ، عرب اور غیر ملکی پبلشنگ ہاؤسز شرکت کر رہے ہیں ہے۔ یہ نمائش دس دن تک جاری رہے گی۔
اس شرکت کے بارے میں نمائش یونٹ کے سربراہ سيّد محمد الأعرجي، نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "اس اہم ثقافتی فورم اور بین الاقوامی اور مقامی سطح پر منعقد کیجانے والی نمائشوں میں شرکت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکری و ثقافتی منصوبوں میں شامل ہے جن کا مقصد کتاب اور مطالعہ کی عادت کو فروغ دینا اور ایسی نمائشوں کے ذریعے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اہم فکری اور ثقافتی مصنوعات کو متعارف کروانا ہے۔ اس سال روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے اس نمائش میں دو سٹال لگائے گئے ہیں اور فکری و ثقافتی موضوعات پر مشتمل کتابیں ، رسالے اور فنون لطیفہ سمیت ثقافتی ورثہ سے متعلق متعدد کام نمائش کے لئے پیش کئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: "انشااللہ گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی ہماری شرکت بھرپور، مؤثراور کامیاب ثابت ہو گی۔ ۔"
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال کی نمایاں خصوصیت جو اسے نمائش کے دیگر حصوں سے ممتاز کرتی ہے وہ اس کی فکر ، ثقافت ، تاریخ ، مذہب اور ورثہ کے موضوعات پر مشتمل متنوع اشاعتیں ہیں ، جو نمائش کے کسی دوسرے پویلین میں دستیاب نہیں ہیں۔ اس نمائش میں پیش کی جانے والی کتابوں اور اشاعتوں میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام علمی و فکری تجدید اور تنوع کی کی بھی جھلک نظر آتی ہے۔ ہماری اشاعتیں ، تحقیق اور تحریر سے اشاعت تک پوری طرح سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تیار کردہ ہیں اور یہ اہم نکتہ اس نمائش میں ہماری موجودگی دوسرے ناشروں سے مختلف بناتا ہے۔"
یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی بغداد میں بین الاقوامی کتاب میلوں میں وسیع پیمانے پر موجودگی اور شرکت رہی ہے۔ اس اہم نمائش میں حصہ لینے کےعلاوہ حرم مطہرنے اہل بیت (ع) کی فکروتعلیمات کو عام کرنے کے لئےملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمائشوں اور اس طرح کی دیگرتقریبات میں شرکت کی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: