روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ذیلی ادارے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین سے وابستہ مدرسة فدك الزهراء(عليها السلام) القرآنيّة کی قرآن پاک حفظ کرنے والی طالبات کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب مركز الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) کے ہال میں منعقد ہوئی۔
اس اعزازی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کےمتولی شرعی سید احمد الصافی ، فارغ التحصیل طالبات اورالکفیل دینی مدارس برائے خواتین کے عملے نے شرکت کی۔
الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی انچارج محترمہ بشری کنانی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "اس اہم موقع پر ہماری خوشی ناقابل بیان ہے۔ آج ہم اپنی ان طالبات کے اعزاز میں یہ تقریب منعقد کر رہے ہیں جنھوں نے خدا کی کتاب کو حفظ کرنے کا شرف حاصل کیا ہے۔ اس تقریب کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے جنرل سیکریٹریٹ اور ہمارے شعبہ کی انتظامیہ کی جانب سے ان طالبات کی حوصلہ افزائی اور الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی دینی، علمی، تخلیقی اور ثقافتی اقدار کے فروغ و آگاہی اور سماجی ومعاشرتی حوالے سے اسلامی بنیادوں پر تعلیم و تربیت کی سرگرمیوں میں تعاون فراہم کرنا ہے۔ کیونکہ ہم خواتین میں قرآنی ثقافت کے فروغ اور ایسی نسل تیار کرنے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں جو اسلامی و قرآنی تعلیمات سے بہرہ مند ہو۔
انہوں نے مزید کہا ، "روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کےمتولی شرعی سید احمد الصافی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طالبات کو مبارک باد پیش کی اور قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں قرآن کریم کو حفظ کرنے کی اہمیت پر بات کی اور طالبات کو قرآن میں غوروفکر کرنے اور اس کے احکامات کو عملی جامہ پہنانے کی تاکید کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ وہ امام علی علیہ السلام کی نہج البلاغہ کی کچھ تقریریں بھی حفظ کریں۔سید احمد صافی نے الکفیل دینی مدارس کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔
انھوں نے کہا : "اس تقریب میں دینی مدارس کی ڈائریکٹر رضيّة حسين رجب نے خطاب کرتے ہوئے حفظ کرنے والی طالبات کو مبارکباد پیش کی ، اور حافظ قرآن کے دینی و دنیاوی مقام و عظمت کو اجاگر کیا۔
انھوں نے مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا : "اس تقاریب میں فدك الزهراء(عليها السلام) کی طالبات نےخطبة المتّقين بھی پڑھا۔ تقریب کے اختتام پر فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کو اسناد اور اعزازات سے نوازا گیا۔ "