بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی متنوع مطبوعات

بروز جمعرات ( 28 شوال، 1442ھ) بمطابق 10 جون، 2021 سے شروع ہونے والے 22 ویں بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے فکری و ثقافتی موضوعات پر مشتمل کتابیں ، رسالے اور فنون لطیفہ سمیت ثقافتی ورثہ سے متعلق متعدد کام نمائش کے لئے پیش کئے ہیں۔ اس بین الاقوامی نمائش میں (220) سے زیادہ مقامی ، عرب اور غیر ملکی پبلشنگ ہاؤسز شرکت کر رہے ہیں ہے۔ یہ نمائش دس دن تک جاری رہے گی۔
اس نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی کی پیش کردہ مطبوعات جن میں انسائیکلوپیڈیا ، کتب، علمی اور ثقافتی رسائل شامل ہیں، کی تعداد (130) سے زیادہ ہے اور سب سے بڑھ کر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا قرآن مجید اور اسلامی ورثے سے متعلق کتابیں اور مقالے بھی اس نمائش کا حصہ ہیں۔ نیز عربی خطاطی اور اسلامی فنون لطیفہ سے متعلق کلاسیکل اور جدید پینٹنگز بھی نمائش کے لئے پیش کی گئیں ہیں۔ یہ تمام مطبوعات، رسائل اور فنون لطیفہ شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ مراکز (کربلا ہیریٹیج سنٹر ، بصرہ ہیریٹیج سنٹر ، حلہ ہیریٹیج سنٹر ، اور قرآن انسٹی ٹیوٹ) کی علمی و فکری مصنوعات ہیں۔
مذکورہ مذکورہ شعبہ کے سربراہ پروفیسر مصطفى عبد الستار الشمري نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا : " شعبہ معارف اسلامی و انسانی ایسی نمائشوں اور فکری اور ثقافتی محفلوں میں حصہ لینے میں دلچسپی رکھتا ہے جو خاص طور پر اہل بیت (ع) کی وراثت اور عام طور پر اسلامی ورثہ کو بحال کرنے کے سلسلے میں معاشرے اور لوگوں میں بیداری پیدا کریں۔۔"
انہوں نے مزید کہا ، "ہمارے سٹال کی نمایاں خصوصیت جو اسے نمائش کے دیگر حصوں سے ممتاز کرتی ہے وہ اس کی فکر ، ثقافت ، تاریخ ، مذہب اور ورثہ کے موضوعات پر مشتمل متنوع اشاعتیں ہیں ، جو نمائش کے کسی دوسرے پویلین میں دستیاب نہیں ہیں۔ کیوں کہ ہماری اشاعتیں ، تحقیق اور تحریر سے اشاعت تک پوری طرح سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی تیار کردہ ہیں اور ہم اپنا پیغام پہنچانے کے لئے ہمیشہ اس طرح کی نمائشوں اور فورمز میں شرکت کے خواہشمند ہیں تاکہ مختصر وقت میں زیادہ سے لوگوں کو ان علمی و فکری مطبوعات سے متعارف کروایا جا سکے۔ "
یہ امر قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شعبہ معارف اسلامی و انسانی متعدد عراقی اور غیر ملکی نمائشوں اور تہواروں میں شرکت کرتا ہے ، جو امت مسلمہ کے ورثہ کی بحالی اورحفاظت کے حوالے سے منعقد کئے جاتے ہیں۔ شعبہ معارف اسلامی و انسانی تجدیدی طور پر کام کر رہا ہے، جس کی نمائش شدہ کتابوں اور اشاعتوں میں اس کی مثبت جھلک تھی جو جدیدیت اور تنوع کے حوالے سے سب سے نمایاں اور ممتاز تھیں اور یہی وجہ تھی کہ شعبہ معارف اسلامی و انسانی کا علمی ، ثقافتی ، ادبی اور سماجی مطبوعات پر مشتمل سٹال اس نمائش میں شرکاء اور طلباء کی دلچسپی اور توجہ کا مرکز رہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: