قرآن مرکز / الہندیہ برانچ کی جانب سے (منبار النور) منصوبے کے ضمن میں محفل قرآن کا انعقاد

وضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی سے وابستہ قرآن مرکز / الہندیہ برانچ کی جانب سے (منبار النور) منصوبے کے ضمن میں ایک محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا۔
اس محفل قرآن میں کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ کے قاریان قرآن کے علاوہ متعدد شعراء اورمعروف قصیدہ خواں حضرات نے بھی شرکت کی۔
اس تقریب کا انعقاد محکمہ صحت کی ہدایات اور سفارشات کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کیا گیا۔ یہ محفل قرآن کربلا سیٹلائٹ چینلز سے وابستہ القرآن الکریم نیٹ ورک اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل پروڈکشن سینٹر کے ذریعے براہ راست نشر کی گئی۔
واضح ر ہے کہ ’’ مشروع منابر النور‘‘ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کے اہم قرآنی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ جس کا مقصد لوگوں میں قرآنی تعلیمات کا فروغ اور انہیں قرآن کے زیادہ سے زیادہ قریب لانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت کربلا اور ملک کے دوسرے شہروں میں قرآنی محافل کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: