عراق کے وزیر برائے ثقافت جنابحسن ناظم نے بروز جمعرات ( 28 شوال، 1442ھ) بمطابق 10 جون، 2021 سے شروع ہونے والے 22 ویں بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال کا وزٹ کیا۔
وزیر موصوف نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت اورشعبہ معارف اسلامی وانسانی کے سٹالز کی جانب سے پیش کردہ فکری اور ثقافتی کتابوں اور مطبوعات کا جائزہ لیا اور انھیں بہترین علمی خزانہ سے تعبیر کیا۔
وزٹ کے اختتام پر وزیر موصوف نے نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی متنوع اور موثر فکری ، ثقافتی اور علمی مطبوعات اور مصنوعات کے ساتھ خصوصی شرکت کو بے حد سراہا۔