الکفیل ٹیکنیکل گیراج عراق کے اہم انڈسٹریل آئیکونز میں سے ہے

الکفیل ٹیکنیکل گیراج کا شمارعراق کے اہم انڈسٹریل آئیکونز میں ہوتا ہے اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے بڑے اور اہم ترین پروجیکٹس میں سے ہے۔ الکفیل ٹیکنیکل گیراج اپنی مواصفات کے حوالے سے عراق میں بننے والی جدید ترین ورکشاپ ہے کہ جو عصر حاضر کی جدید ٹیکنالوجیز سے لیس ہے اور کربلا میں قائم کیا جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا سروس کمپلیکس سمجھا جاتا ہے ۔
الکفیل ٹیکنیکل گیراج اپنے منفرد ڈیزائن اور جدید طرز تعمیر کی وجہ سے بھی انفرادی حیثیت کا حامل ہے۔

اس منصوبے کو دو تعمیراتی کمپنیوں ارض القدس جنرل کنٹریکٹنگ لمیٹڈ اور الکفیل پبلک انویسٹمنٹ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کی زیرنگرانی مکمل کیا ہے۔

الکفیل ٹیکنیکل گیراج عراق میں اعلی معیار کی بین الاقوامی خصوصیات کے مطابق پہلا خصوصی گیراج ہے۔ یہ ورکشاپ72,125 مربع میٹر رقبہ پر مشتمل ہے کہ جس میں سے عمارتی حصہ 42 ہزار مربع میٹر پر مشتمل ہے۔

اس ورکشاپ کے پانچ حصے ہیں:

1- اداری دفاتر پر مشتمل عمارت
2- پٹرول پمپ، جس کی گنجائش 10 لاکھ لیٹر ہے ، اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے۔
3- ہلکی گاڑیوں کی مرمت ورکشاپ۔
3- چھوٹی گاڑیوں کی ورکشاپ
4- بڑی گاڑیوں کی ورکشاپ
5- گاڑیوں کی پارکنگ ، جس میں 500 سے زائد گاڑیوں کو پارک کرنے گنجائش ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: