عراق میں مصر کے سفیر کا بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال کا وزٹ

عراق میں مصر کے سفیر ولید اسماعیل نے بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی بھرپوراور موثر شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں پیش کی جانے والی فکری اور ثقافتی مطبوعات روضہ مبارک کی علمی، فکری اور ثقافتی تحاریک کی علمبردار اور عراق میں فکر و ثقافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

سفیر نےروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹال کا وزٹ کیا اور شعبہ فکرو ثقافت اورشعبہ معارف اسلامی وانسانی کے سٹالز کی جانب سے پیش کردہ فکری اور ثقافتی کتابوں اور مطبوعات کا جائزہ لیا اور انھیں بہترین علمی خزانہ سے تعبیر کیا۔

نمائش یونٹ کے عملے نے مصر کے سفیر کو روضہ مبارک کی بغداد انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت اور اس کے مقاصد کے بارے میں ایک تفصیلی بریفنگ بھی دی اور ان کی دلچسپی کے مطابق کچھ مطبوعات بھی متعارف کروائیں۔
وزٹ کے اختتام پر سفیر نے نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سٹالز کو تصنیف و تالیف اور نشرو اشاعت کی ایک روشن تصویر قرار دیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: