حضرت فاطمہ معصومہ علیہا السلام کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن مبارک میں انتہائی خوبصورت اور بیش قیمت قالین بچھائے گئے ہیں۔
کیئر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر زین العابدین القریشی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : " کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مرتب کردہ شیڈیول کے مطابق حرم مطہر کو بیش قیمت نئے قالینوں سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ کل رات ٢ ذی القعدہ کو ہمارے سیکشن کے عملے نے سادۃ الخدم اور دوسرے شعبوں کے تعاون سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں (1000) بیش قیمت نئے قالین بچھائے ہیں۔ دیدہ زیب ڈیزائنز اور خوشنما رنگوں کے یہ قالین انتہائی نفیس اور مقام مقدسہ کی عظمت وحرمت کے مطابق ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: "فرنشننگ کے عمل سے پہلے پرانے قالین کو اٹھانے اور پیک کرنے اورانھیں دھونے کے لئے روضہ مبارک کی فیکٹری میں بھیجا جاتا ہے تاکہ دھلائی کے بعد انھیں دوسری جگہوں پر استعمال کیا جا سکے۔ اس کے بعد صحن مقدس کو دھویا اور ڈس انفیکٹ کیا جاتا ہے اور اس کے بعد نئے قالین بچھائے جاتے ہیں۔ "