معصومہ قم حضرت فاطمہ بنت امام موسی کاظم(ع) کے جشن ولادت باسعادت کے ضمن میں محفل قرآن کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی سے وابستہ قرآن مرکز / الہندیہ برانچ کی جانب سے معصومہ قم حضرت فاطمہ بنت امام موسی کاظم(ع) کے جشن ولادت باسعادت کے ضمن میں ایک محفل قرآن کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت تقریب کا انعقاد محکمہ صحت کی ہدایات اور سفارشات کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کیا گیا جس میں معروف قاریان قرآن کےعلاوہ مومنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس بابرکت محفل کا انعقاد سید احمد ابن امام موسی ابن جعفرعلیہ السلام کے مزار میں ہوا۔ قرآن مرکز / الہندیہ برانچ کے سربراہ جناب حامد المرعبي محفل قرآن کا آغازکرتے ہوئے تمام مومنین کو حضرت معصومة بنت الإمام موسى بن جعفر(عليهم السلام) کے جشن ولادت باسعادت کی مبارک باد پیش کی اور اس موقع پر حضرت معصومة علیہا السلام کی سیرت طیبہ اور فضائل و مرتبہ پر روشنی ڈالی۔
اس کے بعد نامور قاریان نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کرتے ہوئے مومنین کے دلوں کو کلام الہی سے منورکیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: