روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے 63 سالہ مریض کی ریڑھ کی ہڈی میں خم (scoliosis ) کو ختم کرنے کے لئےکامیاب آپریشن کیا ہے۔
الکفیل ہسپتال میں ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کے ماہر ڈاکٹرعامر السبعلي نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے 63 سالہ مریض کی ریڑھ کی ہڈی میں خم (scoliosis ) کو درست کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔"
انھوں نے کہا " مریض کی ریڑھ کی ہڈی کا 35٪ حصہ خمیدہ (scoliosis ) تھا، جس کی وجہ سے مریض شدید تکلیف کا شکار تھا اور معمول کے مطابق زندگی گزارنے سے قاصر تھا۔
ڈاکٹر السبعلی نےمزید کہا: "یہ آپریشن پانچ گھنٹے تک جاری رہا۔ خدا کا شکر ہے کہ آپریشن کامیاب رہا، مریض کی حالت اب بہترہے اور وہ جلد ہی معمول کے مطابق زندگی گزارنے کے قابل ہو گا۔
انھوں نے خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ الکفیل ہسپتال کے جدید ترین آپریشن تھیٹرز ڈاکٹروں کو مشکل اور پیچیدہ آپریشن کرنے کی ترغیب دینے میں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے عراق میں ممکن نہیں تھا۔ ان آپریشن تھیٹرز میں بین الاقوامی نظام اور معیار(I.S.O) کے مطابق کام کیا جاتا ہے اور روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات استعمال کرتے ہوئے مختلف طرح کی سرجریز کی جاتی ہیں۔