روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فوٹوگرافرکی چھٹے بین الاقوامی فوٹوگرافی مقابلہ میں پہلی پوزیشن

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ الکفیل سنٹر برائے آرٹسٹک پروڈکشن اینڈ فوٹو گرافی کے فوٹوگرافر ليث الموسوي نے چھٹے بین الاقوامی فوٹوگرافی مقابلہ (محرم سے محبت) میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ بین الاقوامی تصویری مقابلہ ایرانی وزارت ثقافت و اطلاعات کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا تھا جس میں 20 ممالک کے (1480) فوٹوگرافرز نے (10230) تصاویر پیش کی تھیں۔
لیث الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "یہ مقابلہ اہم بین الاقوامی مقابلوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جو سالانہ بنیادوں پر منعقد کیا جاتا ہے اور جس میں دنیا بھر سے فوٹوگرافرز کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے۔ میں بھی اس مقابلے میں اپنی ایک تصویر کے ساتھ شریک تھا۔ خدا کا شکر ہے کہ ایک سخت مقابلے کے بعد میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔"
انہوں نے مزید کہا: "اس مقابلے کے لئے میں نے جو تصویر لی تھی وہ ایک فنکارانہ زاویہ سے لی گئی تھی جو اس سے پہلے نہیں لی گئی تھی۔ اس تصویرمیں روضہ مبارک امام الحسین علیہ السلام اور ابا الفضل العباس علیہ السلام کو شام کے وقت ایک خاص زاویے سے دکھایا گیا ہے۔ یہ تصویر موضوع اور دیگر تکنیکی امور کے لحاظ سے مقابلہ کے شرائط اور معیار کے مطابق تھی۔ "
اپنی بات کے اختتام پر انھوں نے تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کے لئے مثالی ماحول فراہم کرنے اور ہر طرح کی مدد و تعاون پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی انتظامیہ اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: