حضرت زینب(ع) کی ضریح کا لکڑی سے بنا اندرونی سٹکچر مکمل ہوگیا ہے

حضرت زینب(ع) کی قبر اقدس کے لیے تیار کی جانے والی ضریح کا لکڑی سے بنایا گیا اندرونی سٹکچر مکمل ہوگیا ہے کہ جسے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ضریح وابواب سازی کے سیکشن کے ماہرین نے مکمل کیا ہے جبکہ ضریح کے دیگر دھاتی حصوں کو بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

مذکورہ بالا سیکشن کے انچارج سید ناظم غرابی نے الکفیل نیٹ ورک سے گفتگو کے دوران بتایا ہے کہ ضریح سازی کا کام مختلف اور متعدد مراحل سے گزر کر اپنی تکمیل تک پہنچتا ہے۔ ان مینوفیکچرنگ مراحل میں سے ایک اہم مرحلہ لکڑی کا اندرونی ڈھانچہ ہے کہ جس پر مختلف دھاتوں سے بنائے گئے اجزاء نصب کیے جاتے ہیں ان دھاتی اجزاء میں (ضریح کی جالی، کونوں اور ضلعوں کے درمیان میں لگائے جانے والے ستون، قرآنی آیات اور اشعار پر مشتمل پٹیاں، ضریح کا بالائی تاج، منّقّش افریز اور جالی کی بیس) سرفہرست ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ضریح کے چوبی اور دھاتی اجزاء کی تیاری کا کام ایک ساتھ شروع کیا گیا تاکہ دونوں کام جلد سے سے مکمل کیے جا سکیں جس میں چوب کاری یونٹ نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے جبکہ سونے، چاندی، تانبے اور سٹیل کے اجزاء بنانے والے یونٹ نے بھی ضریح کے زیادہ تر دھاتی اجزاء تیار کر لیے ہیں۔

سید غرابی نے مزید بتایا کہ

بورمی لکڑی سے بنایا گیا ضریح کا اندرونی فریم مستطیل شکل کا ہے۔

کہ جس کی لمبائی: 3.70 میٹر ہے۔

جبکہ چوڑائی: 4.69 میٹر ہے۔

اس کے بالائی تاج سے نچلے نقطہ تک اس کی اونچائی 4.04 میٹر ہے۔

جبکہ بالائی تاج کی اونچائی 4.15 میٹر ہے ، چوڑائی 3.15 میٹر اور اس کی اونچائی 1.10 میٹر ہے۔

یہ چوبی فریم کونوں میں نصب چار ستونوں، ضلعوں کے درمیان نصب دس ستونوں، نچلے اور بالائی حصہ میں ستونوں کو آپس میں جوڑنے والے چار چار لکڑی کے رابطہ کالموں پر مشتمل ہے، نچلے حصہ میں لگائے گئے رابطہ کالموں کو 5 ملی میٹر موٹی سٹیل کی چادر سے لپیٹا گیا ہے تاکہ اس کی مضبوطی اور معیار میں مزید اضافہ کیا جا سکے اور جبکہ بالائی حصہ میں ضریح کے تاج، افریز، کتابی پٹیوں اور چھت کے لیے بھی چوبی فریم بنایا گیا ہے۔

واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ضریح و ابواب سازی کے سیکشن کے ماہرین اس سے پہلے شيخ مفيد، خواجہ شیخ طوسی، جناب قاسم بن امام موسى کاظم(عليه السلام)، مقام امام مہدی(عجّل الله فرجه الشريف) اور حضرت علی(ع) کے صحابی جناب ’’اثیب یمانی‘‘ (رضي اللہ عنہ) المعروف بـ(صافي صفا) کی ضریح بنا کر نصب کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ امام موسی کاظم(ع) اور امام محمد تقی(ع) کی ضریح مبارک کی ترمیم و طلاء کاری کا کام بھی اسی سیکشن نے کیا اور اس وقت جناب عباس(ع) کے بازوؤں کے قلم ہونے کے مقام اور حضرت زینب(ع) کی قبر اقدس کے لیے نئی ضریحاں تیار کی جا رہی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: