ریڑھ کی ہڈی کے کھسکے ہوئے مہروں کی درست فکسنگ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے چالیس سالہ مریضہ کی ریڑھ کی ہڈی کے خم کو درست کرنے کے لئے کامیاب آپریشن کیا ہے۔
الکفیل ہسپتال میں نیورو سرجری کے ماہر ڈاکٹر خالد السراج نے کہا ، "ہماری میڈیکل ٹیم چالیس سالہ مریضہ کی ریڑھ کی ہڈی میں موجود خم کو درست کرنے کے بعد مہروں کو ایڈجسٹ کرنے اور مصنوعی کارٹلیج کی ایمپلانٹیشن میں کامیاب رہی ہے ۔"
انھوں نے کہا : "مریضہ کی ریڑھ کی ہڈی کے متعدد مہرے اپنی جگہ سے کھسکے ہوئے تھے جس کی وجہ سے مریضہ تکلیف اور جسمانی کمزوری کے ساتھ ساتھ جسم کے نچلے حصے کو حرکت دینے میں مشکلات کا شکار تھی۔ آپریشن کے بعد مریضہ کی حالت بہترہے اور وہ روبہ صحت ہے"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: