اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کے وفد کا خیرالجود کمپنی فار ماڈرن انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل ٹیکنالوجی کا دورہ

اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن(FAO) کے ایک وفد نے اتوار کی شام روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ خیرالجود کمپنی فار ماڈرن انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔
اس وفد کی سربراہی عراق میں تنظیم کے نمائندے ڈاکٹر صلاح الحاج حسن کر رہے تھے۔ وفد نےکمپنی کے مختلف یونٹس اور سیکشنز دیکھے اورخیر الجود کمپنی میں استعمال ہونے والے پروڈکشن میکانزم کا قریبی مشاہدہ کیا۔ وفد کو کمپنی کی جدید پروڈکشن لائنز ، ورک مکینزم اور کمپنی کی متنوع مصنوعات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
تنظیم کے نمائندے ڈاکٹر صلاح الحاج حسن نے الکفیل گلوبل نیٹ ورک کو بیان دیتے ہوئے کہا: "ہمیں آج الجود کمپنی فار ماڈرن انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل ٹیکنالوجی کا دورہ کرکے اور کمپنی کی معیاری اور متنوع مصنوعات کے بارے میں جان کر بےحد خوشی ہوئی ہے۔"
انہوں نے مزید کہا ، "اس دورے کے دوران ، مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں دستیاب جراثیم کش مصنوعات کے علاوہ صنعتی اور زرعی شعبوں سے متعلق مصنوعات کے بارے میں اہم بات چیت کی گئی ہے۔ "
انہوں نے کہا: "ہم الجود کمپنی اور تنظیم کے مابین مشترکہ تعاون کے خواہشمند ہیں اور ہم تنظیم کے اہداف کو حاصل کرنے خصوصا زرعی شعبے میں عراقی مارکیٹ کو سپورٹ کرنے کے لئے کمپنی کے ہائر آفیشلز کے ساتھ مزید ملاقاتیں کریں گے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: